غربِ اردن میں اسرائیلی فوجیوں کی گاڑی پر فائرنگ،

فلسطینی نوجوان شہید مقبوضہ مغربی کنارے میں شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت محمد موسیٰ کے نام سے ہوئی ہے،فلسطینی حکام

بدھ 1 نومبر 2017 12:41

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2017ء) اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں ایک گاڑی پر فائرنگ کردی ہے جس سے ایک فلسطینی شہید اور ایک زخمی ہوگیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے یک بیان میں کہا کہ یہودی بستی ہلمیش اور فلسطینی گاؤں نبی صالح کے نزدیک مشکوک انداز میں ایک گاڑی فوجیوں کی جانب بڑھ رہی تھی۔

(جاری ہے)

فوجیوں نے گاڑی کو اپنے لیے خطرہ جانتے ہوئے روکنے کی غرض سے اس پر فائرنگ کردی ۔مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کی وزارت صحت نے فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت محمد موسیٰ کے نام سے کی ہے۔اس کی عمر چھبیس سال تھی۔گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی ایک زیر زمین سرنگ کو تباہ کرنے کی کارروائی میں سات فلسطینی شہید اور دس زخمی ہوگئے تھے۔اسرائیلی فوجیوں نے اس سرنگ کو دھماکے سے اڑایا تھا۔

متعلقہ عنوان :