نواز شریف کا پنجاب ہائوس آمد ،

وفاقی وزراء‘ ڈپٹی سپیکر اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر سینئر رہنمائوں کی جانب سے اپنے قائد کا زبردست خیر مقدم ، گاڑی پر گل پاشی پنجاب ہائو س میں مشاورتی اجلاس ، نیب عدالت میں ریفرنسز اور موجودہ تازہ ترین سیاسی صورتحال تفصیلی بات چیت احتساب عدالت میں پیش ہونے اور حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے آیا ہوں ، سابق وزیراعظم کا اجلا س سے خطاب

جمعرات 2 نومبر 2017 12:32

نواز شریف کا پنجاب ہائوس آمد ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2017ء) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کا پنجاب ہائوس آمد پر وفاقی وزراء‘ ڈپٹی سپیکر اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر سینئر رہنمائوں نے زبردست خیر مقدم کیا اور اوران کی گاڑی پر گل پاشی کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سابق وزیراعظم نواز شریف ایئرپورٹ سے سیدھا پنجاب ہائوس پہنچے جہاں پہلے سے موجود سینئر رہنمائوں ‘ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد‘ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین‘ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی‘ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری‘ گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ سمیت دیگر رہنمائوں نے ان کا استقبال کیا اوران کی گاڑی پر گل پاشی کی۔

اس دوران پنجاب ہائوس میں ایک مشاورتی اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں نیب عدالت میں ریفرنسز اور موجودہ تازہ ترین سیاسی صورتحال تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اس دوران نواز شریف نے کہا کہ وہ اپنے خلاف مقدمات کے سلسلے میں احتساب عدالت میں پیش ہونے اور حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے آئے ہیں۔ انہوں نے سینئر رہنمائوں سے گفتگو میں کہا کہ مزید مشاورت کل جمعہ کو احتساب عدالت میں پیش ہونے کے بعد ہوگی۔