Live Updates

جس وزیراعظم نے ملک کو اندھیروں سے نکالا اور عوام کو خوشحالی دی اسے احتساب سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں احتساب کی روایت سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے خود کو احتساب کیلئے پیش کرکے ڈالی ہے ، سابق وزیراعظم محمد نواز شریف خود کو آئین اور قانون کے آگے پیش کررہے ہیں اس طرح تمام اداروں کو آئین و قانون کے مطابق کام کرنا ہو گا ، وہ ووٹر اور ووٹ کے تقدس کو بحال کرنا چاہتے ہیں،سی پیک دینے والے اور دہشتگردی کا خاتمہ کرنیوالے کو ملک سے بھاگنے کی ضرورت نہیں،عمران خان اداروں کی تضحیک کرتے ہیں ، بھاگنے کی انہیں ضرورت ہے،آج کل یہ جو چیخیں نکل رہی ہے ان کا بھی بندوبست ہو نے والا ہے،عمران خان پروٹوکول اور سیکورٹی کے درمیان فرق نہیں سمجھ سکتے، جس نے دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہو اسے سیکورٹی کی ضرورت ہوتی ہے، طالبان کا حصہ رہنے اوران کی حمایت کرنے والے کو سیکورٹی کی ضرورت نہیں ہوتی ، پاکستان کی عوام محمد نوازشریف اور آئین کے ساتھ ہے

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی اسلام ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 2 نومبر 2017 20:50

جس وزیراعظم نے ملک کو اندھیروں سے نکالا اور عوام کو خوشحالی دی اسے احتساب ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہجس وزیراعظم نے ملک کو اندھیروں سے نکالا اور عوام کو خوشحالی دی اسے احتساب سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں احتساب کی روایت سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے خود کو احتساب کیلئے پیش کرکے ڈالی ہے ، سابق وزیراعظم محمد نواز شریف خود کو آئین اور قانون کے آگے پیش کررہے ہیں اس طرح تمام اداروں کو آئین و قانون کے مطابق کام کرنا ہو گا ، وہ ووٹر اور ووٹ کے تقدس کو بحال کرنا چاہتے ہیں،سی پیک دینے والے اور دہشتگردی کا خاتمہ کرنیوالے کو ملک سے بھاگنے کی ضرورت نہیں،عمران خان اداروں کی تضحیک کرتے ہیں ، بھاگنے کی انہیں ضرورت ہے،آج کل یہ جو چیخیں نکل رہی ہے ان کا بھی بندوبست ہو نے والا ہے،عمران خان پروٹوکول اور سیکورٹی کے درمیان فرق نہیں سمجھ سکتے، جس نے دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہو اسے سیکورٹی کی ضرورت ہوتی ہے، طالبان کا حصہ رہنے اوران کی حمایت کرنے والے کو سیکورٹی کی ضرورت نہیں ہوتی ، پاکستان کی عوام محمد نوازشریف اور آئین کے ساتھ ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کواسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ تھا کہ پاکستان میں احتساب کی روایت وہ خود شروع کریں گے اور انہوں نے اپنے آپ کو عدالتوں میں پیش کر کے اس روایت کا آغاز کیا ، نواز شریف نے یہ بھی کہا تھا کہ اب پاکستان میں کوئی بھی احتساب سے بچ نہیں سکتا اس لیے آج کل یہ جو چیخیں نکل رہی ہے ان کا بھی بندوبست ہو نے والا ہے ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جس وزیر اعظم نے پاکستان کو سی پیک دیا ، دہشت گردی کا خاتمہ کیا ، سٹرکیں دی ہوں، پاکستان کے اندر پہلا ہیلتھ کیئر پروگرام اور پہلا ایجوکیشن ریفارمز پروگرام دیا ہو ،جس وزیر اعظم نے ملک کو اندھیروں سے نکالا ہو اور عوام کو خوشحالی دی ہو اس وزیر اعظم کو ملک سے یا احتساب سے بھاگنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا شخص جس نے اداروں کو گالی دی ہو ،جس نے اداروں کی تضیک کی ہو جو اصل چور ہو ،جن کے دل میں چور ہو اور ایسا شخص عدالتوں سے بھی بھاگتا ہے اور گالی بھی دیتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان باہر آ کر عوام کا سامنا نہیں کرسکتا کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ وہ چور ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جس وزیر اعظم نے ملک میں پہلی دفعہ دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہو، ان کو سکیورٹی کی ضرورت ہوتی ہے اوروہ شخص جو طالبان کا حصہ رہا ہو اور ان کی حمایت کرتا ہو ان کو سیکورٹی کی ضرورت نہیں ہوتی اس لیے عمران خان اس فرق کو نہیں سمجھ سکتے ۔

انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف پاکستان کی عوام کی خاطر پاکستان کے آئین وقانون کے آگے پیش ہو رہے ہیں کیونکہ عوام نے انہیں ووٹ دیکر تیسری مرتبہ وزیر اعظم منتخب کیا تھا۔انہوں نے کہاکہ محمد نواز شریف اپنے سپورٹرز اور ووٹر کے ووٹ کے تقدس کی بحالی کیلئے اداروں کے سامنے پیش ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی ، ترقی اورلوگوں کی خدمت صرف منتخب لوگ کر سکتے ہیں اور جب تک ان کے ووٹ کی عزت نہیں ملے گی اور ان کے ووٹ کا تقدس بحال نہیں ہو گا پاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام اس شخص کے ساتھ ہے جس کا نام محمد نواز شریف ہے جس نے پاکستان کے لوگوں کے ساتھ محبت کی ہے، لوگوں کی خدمت کی ہے اور پاکستان کو ترقی کی طرف گامزن کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تیسری مرتبہ منتخب وزیر اعظم کے خلاف نہ سپریم کورٹ کو، نہ جے آئی ٹی کو اور نہ اب نیب کو کسی بھی قسم کا کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا اس لئے پورے سوا سال کے ٹرائل کے بعد ایک اقامے پر منتخب وزیراعظم کو گھر بھیج دیاگیا، لندن میں تمام کمپنیوں کو ثبوت اکھٹے کرنے کے لئے آوٹ سورس کیا گیا۔

ثبوتوں کے ڈھیر سے ایک بات بھی ثابت نہیں ہوسکی ، سابق وزیراعظم محمد نواز شریف خود کو آئین اور قانون کے آگے پیش کررہے ہیں اس طرح تمام اداروں کو آئین و قانون کے مطابق کام کرنا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ عوام محمد نواز شریف کے ساتھ اور آئین و قانون کے ساتھ ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات