آرمی چیف کی جانب سے وزارت داخلہ کی کارگردگی پر تحفظات کا اظہار

وزیراعظم نے خط موصول ہونے پر فوری نوٹس لے لیا، وزرات داخلہ سے جواب طلب کر لیا، 2 ماہ کے دوران فوجی عدالتوں کو بھجوائے گئے کیسز کی تفصیلات طلب کر لی

muhammad ali محمد علی جمعرات 2 نومبر 2017 21:46

آرمی چیف کی جانب سے وزارت داخلہ کی کارگردگی پر تحفظات کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 نومبر2017ء) آرمی چیف کی جانب سے وزارت داخلہ کی کارگردگی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے گزشتہ دو ماہ کے دوران فوجی عدالتوں کو دہشت گردی کے کیسز بھجوائے جانے کے معاملے کے حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ کی کارگردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے آرمی چیف نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو باقاعدہ خط بھی تحریر کیا ہے۔

خط موصول ہونے کے بعد وزیراعظم نے تمام معاملے کا فوری نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعظم نے وزرات داخلہ سے جواب بھی طلب کر لیا ہے۔ وزیراعظم نے وزارت داخلہ سے 2 ماہ کے دوران فوجی عدالتوں کو بھجوائے گئے کیسز کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ جبکہ وزیراعظم نے آرمی چیف کو اس تمام معاملے کی بذات خود نگرانی کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :