سعودی عرب ۔ پانی، بجلی ، انٹرنیٹ، فون کے بلوں پربھی 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نفاذ جنوری سے ہو گا
سعدیہ عباس ہفتہ 4 نومبر 2017 13:07
(جاری ہے)
محکمہ زکوة و آمدنی کے ترجمان یحییٰ محمد عشتیل نے مقامی میڈیا اردو اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس بالواسطہ ٹیکس ہے۔
اشیاء اور خدمات پر لگایا جاتا ہے۔ سعودی عرب میں یہ ٹیکس 2018ءکے شروع ہوتے ہی نافذ ہوجائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اگر کسی تاجر نے کوئی سامان درآمد کیا اور اس پر اس نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس ادا کردیا اور پھر مذکورہ سامان وہ واپس بھجوا رہا ہو تو ایسی صورت میں اسے ادا شدہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس واپس کردیا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ بیرون مملکت سے آن لائن سامان خریدنے پر بھی 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس وصول کیا جائیگا۔ مثال کے طور پر اگر کوئی گاڑیوں کے فاضل پرزے آن لائن خریدے گا تو اس سے یہ ٹیکس وصول کیا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ موبائل کے پوسٹ پیڈ بل پر5 فیصد ٹیکس بل کیساتھ لیا جائیگا۔ بجلی اور پانی کے بل میں بھی یہ ٹیکس شامل ہو گا۔محکمہ زکوة کے ترجمان نے بتایا کہ گاڑیوں ، الیکٹرانک آلات اور گھریلو سامان کی اصلاح ومرمت پر بھی ٹیکس ہوگا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.