Live Updates

عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کا ہر ورکر نظریہ پاکستان کا محافظ ہے،بدقسمی سے 65سالوں سے ملک میں کسی بھی سیاسی جماعت نے پاکستان کی بات نہیں کی ،قومیت و لسانیت کی بنیاد پر ان جماعتوں نے نظریہ پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ،لیکن پی ٹی آئی ملک نے قومی سوچ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک میں پہلی مرتبہ پاکستان کا نعرہ لگایا،

آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی ملک بھر سے کامیابی حاصل کرکے اس کرپشن زدہ نظام کو ختم کرے گی صوبائی وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی کا تحصیل لاچی میں پی ٹی آئی ورکر کنونشن سے خطاب

ہفتہ 4 نومبر 2017 19:32

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 نومبر2017ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی اُمور امتیاز شاہد قریشی نے تحصیل لاچی میں پی ٹی آئی ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کا ہر ورکر نظریہ پاکستان کا محافظ ہے۔بدقسمی سے ملک میں65 سالوں کے دوران کسی بھی سیاسی جماعت نے پاکستان کی بات نہیں کی قومیت اور لسانیت کی بنیاد پر ان جماعتوں نے نظریہ پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا لیکن پی ٹی آئی ملک کی واحد قومی جماعت ہے جس نے عمران خان کی قیادت میں ہمیشہ قومی سوچ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک میں پہلی مرتبہ پاکستان کا نعرہ لگایا،آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی ملک بھر سے کامیابی حاصل کرکے اس کرپشن زدہ نظام کو ختم کرے گی۔

انہوں نے پارٹی ورکروں سے کہا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور عمران خان کے سپاہی بن کر اُنکا پیغام گلی گلی اور گھر گھر تک پہنچائیں۔

(جاری ہے)

وہ بروز ہفتہ کو تحصیل لاچی میں پی ٹی آئی ورکر کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ تحریک انصاف لوٹ مار کے نظام کے خلاف ضدکے طور پر سامنے آئی ہے نوجوانوں نے ظالم نظام کے خاتمہ اور تبدیلی کیلئے تحریک انصاف کا انتخاب کیا، مستقبل تحریک انصاف کا ہے،تحریک انصاف کا مقابلہ آسان نہیں ہے،تحریک انصاف کے مخالفین کرپشن، لوٹ مار اور اداروں کی تباہ حالی میں سارے ریکارڈ توڑ چکے ہیں، ان کو یہ مبارک ہو۔

و ہ مزید عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے ان کی پہلی حیثیت بھی عوام کو معلو م ہے اور اب کرپشن لوٹ کھسوٹ کے بعد بھی ان کے اصل چہرے عوام کو معلوم ہیں، تحریک انصاف نے لوٹ مار کے نظام کے خلاف تین سال مربوط جدوجہد کی، سیاسی مداخلت ختم کی، ادارے بحال کئے اور عوام کو خدمات کی آسان فراہمی کیلئے ایک شفاف نظام قائم کیا۔اُنہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر عوام سے ووٹ لینے والوں اسلام کے لیے کچھ نہیں کیا جبکہ عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت نے اسلام کے لیے وہ اقدامات کئے جو کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی نے نہیں کئے۔

ایسے اسلامی اقدامات اور تعلیمات سے پاکستان کے اساس مضبوط ہوں گے اورعمران خان کے اس نظریہ اور سوچ سے بہت جلد پاکستا ن ایک اسلامی فلاحی ریاست بن جائے گا۔ عمران خان کے اسلامی انقلابی اقدامات سے خوفزدہ ہیں اور تحریک انصاف کے خلاف اسلام اور مذہب کے نام پر لوگوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان کے اپنے ایم ایم اے کے دور حکومت میں اس قسم کا ایک بھی اقدام بتائیں۔

اب لوگ باشعور ہوچکے ہیں۔ کسی مداری کے شکنجے میں نہیں آئیں گے تحریک انصاف کی خیبر پختونخواہ حکومت نے بہت کم عرصے میں وہ کام کردیے جو کہ ماضی میں کسی حکمران نے نہیں کئے تھے۔ یکم محرم الحرام کو عام تعطیل، تعلیمی نظام میں پرائمری میں قر آن پاک کے ناظرہ کے پڑھنے اور میٹرک تک ترجمے کے ساتھ قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینا، پورے کے پی کے میں مساجد کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے نجات دلا کر سولر پلانٹ مفت فراہم کئے گئے، سودکو حرام قرار دے کر کے پی کے میں سود پر پابند ی لگادی،مساجد کے پیش امام کو کے پی کے حکومت کی جانب سے تنخواہ مقرر کر کے حضرت عمر ؓ کے دور خلافت کی یاد تازہ کردی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ چیئرمین عمران خان نے کے پی کے حکومت کے ذریعے 2018کے انتخابات میں عوامی طاقت اور تعاون سے پورے ملک میں پی ٹی آئی کلین سوئپ کرئے گی اور وفاق سمیت تمام صوبوں میں پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت خوشحالی، ترقی اور عوامی فلاح بہبود کے منصوبوں پر گامزن ہے وفاقی حکومت صوبے میں تر قیاتی منصوبوں کی راہ میں روڑے اٹکا رہی ہے۔ انھوں نے علاقے میں ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اربوں روپے کی لاگت سے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے تعمیراتی کام جاری ہے جن میں سڑکوں،پلوں،طبی و تعلیمی اداروں، پینے کے لئے صاف پانی کی فراہمی وغیرہ کے منصوبے شامل ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات