Live Updates

تحریک انصاف دھرنا تھری کے ذریعے سینٹ الیکشن کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے ، یہ بات واضح ہے کہ 2014 کے دھرنے کو اسٹیبلشمنٹ کے ایک حصے کی مدد بھی حاصل تھی ، میں چوہدری نثار کی بات کی تائید کروں گا کہ پاکستان کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے ، سپریم کورٹ کے بہت سے فیصلے بعد میں خود اس کے لئے ندامت کا باعث بنے ، عمران خان کو گرفتار کرکے مظلوم بننے کا موقع نہیں دینا چاہتے، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

ہفتہ 4 نومبر 2017 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 نومبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف دھرنا تھری کے ذریعے سینٹ الیکشن کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے ، یہ بات واضح ہے کہ 2014 کے دھرنے کو اسٹیبلشمنٹ کے ایک حصے کی مدد بھی حاصل تھی ، میں چوہدری نثار کی بات کی تائید کروں گا کہ پاکستان کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے ، سپریم کورٹ کے بہت سے فیصلے بعد میں خود اس کے لئے ندامت کا باعث بنے ، عمران خان کو گرفتار کرکے مظلوم بننے کا موقع نہیں دینا چاہتے ۔

وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر عدالت عمران خان کو گرفتار کرنے کا براہ راست حکم دے تو تعمیل ہو گی مگر جب تک براہ راست حکم نہیں آتا ہم عمران خان کو گرفتار کرکے مظلوم بننے کا موقع نہیں دینا چاہتے ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف دھرنا تھری ، سینیٹ الیکشن سبوتاژ کرنے کے لئے کرنا چاہتی ہے ۔ یہ بات واضح ہے کہ 2014 کے دھرنے کو اسٹیبلشمنٹ کے ایک حصے کی مدد بھی حاصل تھی ۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ میں چوہدری نثار کی بات کی تائید کروں گا کہ پاکستان کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے ۔ یہ بات سب کو سامنے ہے کہ سپریم کورٹ کے بہت سے فیصلے بعد میں خود اس کے لئے ندامت کا باعث بنے ۔ صحافی احمد نورانی پر حملے سے متعلق سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ احمد نورانی سمیت تمام صحافیوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعات پر تحقیقات کر رہے ہیں ۔

امید ہے جلد نتائج سامنے آجائیں گے ۔ میاں نواز شریف نے سیاسی عدم استحکام کو ختم کرنے کے لئے ہی سول ملٹری مکالمے کی تجویز دی تھی اور نواز شریف کے موجودہ موقف کو پوری (ن ) لیگ کا اعتماد حاصل ہے ۔ چوہدری نثارکی کسی بات سے ایسا نہیں لگتا کہ انہوں نے پارٹی قوائد ضوابط کی خلاف ورزی کی ہو۔ کیپٹن (ر) صفدر کا پارلیمنٹ میں بیان ان کی ذاتی رائے تھی جب کہ پارٹی پالیسی اس کے برعکس ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مارشل لاء کا کوئی خطرہ نہیں اگر مارشل لاء لگا تو یہ پاکستان توڑنے کے مترادف ہو گا ۔ امریکہ میں مختلف لابیز ہیں جو چاہتی ہے کہ پاکستان میں مارشل لاء لگے اور اس کو ناکام ریاست ثابت کیا جا سکے ۔ پاکستان میں بھی کچھ مایوس سیاستدانوں کا ٹرائیکا موجود ہے جو اپنا مفاد حاصل کرنے کے لئے فوج اور نون لیگ کو لڑانا چاہتا ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ختم نبوت کے حوالے سے تیار کیے گئے مسودے کو قانون بنانے میں جے یو آئی سمیت تمام جماعتیں شریک تھیں ۔ اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی پابندی کی وجہ سے جماعت الدعوہ کو این او سی جاری نہیں کیا گیا ۔…
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات