Live Updates

ملکی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹیںڈالنے والو ں کا مقدر ناکامی ہوگی ، رانا تنویر حسین

دھرنوں اور انتشار کی سیاست کرنیوالوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا ،مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات میں بھی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ملک گیر کا میابی حاصل کرے گی ،مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور ملک وقوم کی خدمت ہے، ذوالفقار بھٹو کی کامیابی کا ریکارڈ توڑنے کا دعویدار عمران خا ن کے پی کے میں بری طرح ناکام ہو گا ،کے پی کے حکومت مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں نے اسے خیرات میں دی تھی تاکہ تبدیلی کا ڈھنڈورا پیٹنے والے کا عوام اصل روپ دیکھ سکیں، کے پی کے میں عمران اور اسکے حواریوں نے ایجوکیشن ، ہیلتھ اور دیگر شعبوں کا ستیا ناس کیا ، عمران خان چار سال پہلے شہباز شریف کے نقش قدم پر چلتا تو کے پی کے میں صحیح معنوں میں تبدیلی آچکی ہو تی وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کا عوامی اجتماع سے خطاب

اتوار 5 نومبر 2017 13:01

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2017ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹیںڈالنے والے پہلے بھی ناکام ہو ئے آئندہ بھی ناکامی ان کا مقدر ہوگی دھرنوں اور انتشار کی سیاست کرنے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات میں بھی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ملک گیر کا میابی حاصل کرے گی مفاد عامہ کے منصوبوں پر بلا جواز تنقید کرنے والے ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں انہیں ترقیاتی کاموں اور بجلی کے میگا پراجیکٹس میں شفافیت ہضم نہیں ہو رہی مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور ملک وقوم کی خدمت ہے ذوالفقار علی بھٹو کی کامیابی کا ریکارڈ توڑنے کا دعویدار عمران خا ن؂ خود کے پی کے میں بری طرح ناکام ہو گا کے پی کے میں حکومت مسلم لیگ (ن) اور اس کی اتحادی جماعتوں نے اسے خیرات میں دی تھی تاکہ تبدیلی کا ڈھنڈورا پیٹنے والے کا عوام اصل روپ دیکھ سکیں مگر ملک میں احتساب کا نعرہ لگانے والے الزام خان کے پی کے میں احتساب کا ادارہ ہی ختم کردیا آج وہاں ایجوکیشن ، ہیلتھ اور دیگر شعبوں میں اس کے حواریوں نے صوبے کا ستیا ناس کیا ہے وہ سب کے سامنے ہے عمران خان آج پشاور میں میٹرو بس کا منصوبہ لا کر شہباز شریف کی نقل کر رہا ہے اگر عمران خان چار سال پہلے شہباز شریف کے نقش قدم پر چلتا تو کے پی کے میں صحیح معنوں میں تبدیلی آچکی ہو تی ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 132کے گا ئوں عیسن میں گیس فراہمی کے منصوبے افتتاح کے موقع پر منعقدہ ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا چیئر مین ایم سی شرقپور شریف میا ں عمران اشرف یعقومیہ ،میڈ یا کو آرڈینٹر ندیم گورایہ ،امیدوار پی پی 165میا ں عبدالروف ، حاجی محمد اسلم آرائیں ، حکیم سلیم اللہ ، ملک نوید چوہان ، مظہر چٹھہ ، منیر شامی ،رائوتجمل ، شہباز چوہان اور دیگر نے بھی خطاب کیا وفاقی وزیر را نا تنویر حسین نے کہا کہ زرداری کے منہ سے کرپشن کے خلاف آواز اٹھانا صدی کا سب سے بڑاجھوٹ ہے لوٹ مار اور کرپشن کی جو تاریخ پیپلز پارٹی نے رقم کی ہے اس کی مثال ملکی تاریخ میںڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتی این آر او کا شور مچانے والے اس حقیقت کو سامنے رکھیں این آر او مسلم لیگ (ن) نہیں کیا تھا بلکہ پیپلز پارٹی اور مشرف کے درمیاں ہوا تھا این اے 132میں جتنے ترقیاتی کا م ہمارے دور میں ہو ئے ہیں اس کی مثال کہیں نظر نہیں آتی آج یہا ں پر بسنے والے لو گو ں کو تعلیم ، صحت سمیت تمام بنیادی سہولتیں میسر ہیں بجلی ،گیس دور دراز کے علاقوں میں پہنچا نے کے ساتھ ساتھ یہان پر سڑکو ں کا جا ل بچھا دیا گیا ہے اس موقع پررانا تنویرحسین یونین کو نسل قریشیانوالہ کے تمام دیہاتوں میں صاف پانی کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے اور تمام رابطہ سڑکوں کی تعمیرومرمت کا بھی اعلان کیا قبل ازین سوئی نادرن گیس کے حکام نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ مذکورہ منصوبے پر کام تین ماہ میں مکمل ہو جائے گا اور اس منصوبہ سے دس دیہاتوں کی گیس فراہم کی جائے گی منصوبہ پر 34کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ ہو گی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات