صفائی کی بدولت متعدد بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے ،شاہین احسان مغل

پیر 6 نومبر 2017 15:49

سرگودھا۔6 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء) صفائی نصف ایمان ہے ، جتنا زیادہ صفائی کا نظام مربوط ہو گا ،اتنا ہی معاشرہ صحتمند ہو گا ، صفائی کے نظام سے معاشرے کی بہت سی ناہمواریوں کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی ، صفائی کی بدولت بہت ساری موذی بیماریوں کے چھٹکارے سے بھی مدد ملے گی، تعلیمی اداروں میں بچوں کی صفائی ستھرائی پر خصو صی توجہ دی جائے ، سکول نیوٹریشن سپر وائزر اپنی تمام تر توجہ بچوں کو صفائی ستھر ائی اختیار کرنے پر مر کوز کریں ،ان خیالات کا اظہار مرکزی وائس چیئرمین آل پاکستان سمال ٹریڈرز بزنس فورم پاکستان و سماجی شخصیت شاہین احسان مغل نے ہینڈ واش کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے ،صاف ستھرائی کرنے سے ہم اپنے ساتھ ساتھ پورے معاشرے کو بھی صاف بنا سکتے ہیں، اگر ہم صفائی کی طرف توجہ دیں تو شہر بھر میں گندگی نہ پھیلے ۔