قوم کو غیر ریاستی عناصر کی جانب سے شدید خطرات کا سامنا ہے،احسن اقبال
عوام ،قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور پولیس کی جانب سے نمایاں قربانیوں سے دہشت گردی سے نمٹنے میں مدد ملی ،پاکستان کی تاریخ شہداء کے خون سے لکھی گئی ہے‘ پولیس کوکامیابی کیلئے اپنے اندرونی سسٹم میں جدید ٹیکنالوجی کواپنانا چاہئے ملک کی سماجی و معاشی ترقی اور استحکام کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داریاں اور کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے، وزیر داخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی میں پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب
جمعہ 10 نومبر 2017 17:13
(جاری ہے)
پاسنگ آئوٹ میں 3خواتین افسران سمیت 37 اے ایس پی کا بیج تربیت مکمل کرکے فارغ ہوا ہے۔ احسن اقبال نے پاس آئوٹ ہونے و الے فسران کو مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ اپنی خدمات پاکستان کے عوام کیلئے وقف کریں گے۔
انہوں نے ان کے بہترین اور کامیاب کیریئر کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ان سے بہت توقعات وابستہ ہیں اور یہ عوام کا جائز مطالبہ ہے کہ ان کی خدمات ترقی یافتہ مماملک کی پولیس کے اداروں کی طرز پر ہونی چاہئے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم پاکستان کے روشن مستقبل اوربقاء کو یقینی بنانے کے لئے 60 ہزار جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں جبکہ اربوں ڈالر کا املاک اور انفراسٹرکچرکا نقصان برداشت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان قربانیوں سے ہماری جدوجہد ‘ عزم اور حتمی کامیابی کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد مزاروں اور اقلیتوں کے مذہبی مقامات پر حملے کرکے حکومت اور عوام کے عزم کو توڑنا چاہتے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے پاس بڑے وسائل موجود ہیں‘ ہمارے نوجوان آبادی کا بڑا حصہ ہیں۔ ہمارے لوگ باصلاحیت ہیں‘ ہم سائنسی، تیکنیکی اور کاروباری صلاحیتوں کے حامل ہیں۔ پاکستان ایک بڑی مارکیٹ ہے تاہم اس سب کے لئے ہمیں داخلی اور خطے میں استحکام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور جرائم کے خلاف جنگ میں عوام کا کردار کلیدی ہے۔ پولیس اور کمیونٹی میں تعاون کے ذریعے ہی بہتری ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس افسران درحقیقت کمیونٹی ممبران کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لئے وسائل کو بروکار لانے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو جدید خطوط پر استوار کریں۔ انہوں نے پاس آئوٹ ہونے والے افسران سے کہا کہ وہ شہریوں کے حقوق کے محافظ ہونے کے ناطے اور آئین پاکستان کے مطابق حلف لیتے ہیں کہ وہ قانون کی حکمرانی یقینی بنائیں گے اس لئے آپ اپنے اختیار کو ایک مقدس فریضہ سمجھ کر سرانجام دیں۔ انہوں نے ٹیم ورک کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ نیشنل پولیس اکیڈمی کے کمانڈنٹ نسیم الزمان نے بھی شرکاء سے خطاب کیا ۔ بعد ازاں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کمانڈنٹ این پی اے کے ہمراہ پریڈ کا معائنہ کیا جبکہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔ وزیر داخلہ نے اکیڈمک ‘ فزیکل ٹریننگ ‘ ڈسپلن اور فائرنگ کے مختلف شعبہ جات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے افسران میں انعامات تقسیم کئے۔ تقریب میں کوئٹہ بم دھماکے کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرائی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.