پاک ترک دو طرفہ سرمایہ کاری ، تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میںپاک ترک دو طرفہ تعلقات میں مزید استحکام وقت کی اہم ضرورت ہے، گورنر سندھ دوطرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جارہے ہیں،ایم بالٹا کی قیادت میں ترک وفد سے گفتگو
جمعہ 10 نومبر 2017 17:44
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عالمی اور خطہ کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میںپاک ترک دو طرفہ تعلقات میں مزید استحکام ، مختلف شعبوں میں تعاون اوردوطرفہ وفود کے تسلسل سے تبادلے وقت کی اہم ضرورت ہے اس ضمن میں دوطرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جارہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے بعد غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو ا ہے ، ابھر تا پاکستان نمائش میں غیر ملکی وفود کی بڑی تعداد میں شرکت امن و امان کے قیام پر واضح اعتماد کا مظہر ہے اس ضمن میں اقتصادی و معاشی شعبہ سے وابستہ ترک وفد کی نمائش میں شرکت خوش آئند ہے ۔گورنر محمد زبیر نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے بعد حکومت کی بھرپور توجہ عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات، انفرااسٹرکچر کی بحالی و ترقی سمیت معاشی سرگرمیوں میں اضافہ پر مرکوز ہیں ، سی پیک منصوبہ کی تکمیل کے بعد پاکستان دنیا کی بڑی معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہوگا ،یہی وجہ ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی تسلسل سے اضافہ ہو رہا ہے ، ترک سرمایہ کا ر بھی صوبہ اور شہر کی استعداد سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے لئے سرمایہ کار ی کریں اس ضمن میں حکومت ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کرے گی ۔ملاقات میں سربراہ ترک وفد ایم بالٹا نے کہا کہ پاکستانی بھائیوں کے لئے ترک عوام کا نیک خواہشات کا پیغام لے کر آیا ہوں ، ترک عوام اپنے پاکستانی بھائیوں سے والہانہ محبت رکھتے ہیں ، بدلتے ہوئے حالات کے تناظر میں ترکی و پاکستان کے درمیان مشترکہ سرمایہ کاری ، تجارت اور دیگر معاشی شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.