پرویز مشرف نے پاکستان عوامی اتحاد کے نام سے نیا سیاسی الائنس تشکیل دے دیا

ایم کیوایم اور پی ایس پی کوشمولیت کی دعوت، نوازشریف کاسیاسی مستقبل ختم،ن لیگ میں فارورڈ بلاک بن رہاہے،ن لیگ نے پنجاب اور پیپلزپارٹی نے سندھ میں تباہی مچائی،عدالتوں میں کیسزکاسامناکرنے کیلئے تیارہوں،حالات ٹھیک نہ ہوں توانتخابات قبل ازوقت ہونے چاہئیں۔چیئرمین پاکستان عوامی اتحاد پرویز مشرف کا خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 10 نومبر 2017 17:57

پرویز مشرف نے پاکستان عوامی اتحاد کے نام سے نیا سیاسی الائنس تشکیل ..
دبئی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 نومبر2017ء) : پاکستان عوامی اتحاد کے نام سے نیا سیاسی الائنس تشکیل دے دیا گیا، سابق صدرمملکت پرویز مشرف پاکستان عوامی اتحاد کے چیئرمین بنا دیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدرمملکت جنرل(ر)پرویز مشرف نے پاکستان عوامی اتحاد کے نام سے نیاسیاسی الائنس تشکیل دے دیاہے۔ انہوں نے آج پاکستان عوامی اتحادکے رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان عوامی اتحاد کاچیئرمین میں ہوں۔

پاکستان میں نئی سیاسی قوت بننی چاہیے۔میں ایم کیوایم کا سربراہ نہیں بنوں گا تاہم نئے سیاسی اتحاد میں ا یم کیوایم اور پی ایس پی کوشامل ہونے کی دعوت دیتاہوں۔ایم کیوایم والے قومی دھارے میں آجائیں۔انہوں نے کہاکہ مہاجرنام چھوڑکراپنے آپ کوپاکستانی کہیں۔

(جاری ہے)

ایم کیوایم بدنام ترین ہے مہاجروں کوبھی بدنام کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ سب قومیتیں اکٹھی ہوجائیں ایک نام ہوجائے اور ہمارے ساتھ اتحاد میں شامل ہوجائیں۔

پاکستان میں اتنی قومیں بستی ہیں جوپورے پاکستان میں بھی نہیں ہیں۔پرویز مشرف نے کہاکہ دیہی علاقوں میں فورس اکٹھی کریں تاکہ پیپلزپارٹی کوہراسکیں۔مسلم لیگ ن کے علاوہ سیاسی دھڑے اکٹھے ہوجائیں توپاکستان کی نئی فورس بن جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کاسیاسی مستقبل ختم ہوچکاہے۔مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بن رہاہے۔مسلم لیگ ن نے پنجاب اور پیپلزپارٹی نے سندھ میں تباہی مچائی۔پرویز مشرف نے کہاکہ عوام کے پاس جاؤں گا ۔عدالتوں میں کیسزکاسامنا کرنے کیلئے بھی تیارہوں۔انہوں نے کہاکہ حالات ٹھیک نہیں ہوتے توقبل ازوقت انتخابات ہونے چاہئیں۔2018ء کے الیکشن میں کنفیوژن نہیں پیداکرناچاہتا۔ تحریک انصاف کے لیڈراپنے دماغ کے مطابق کام کرتے ہیں۔