فاروق ستار کا پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ یادگارشہدا پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی
شہدا کے لہو کے مقروض انکا قرض چکائیں گے، مہاجروں کی عزت وآبروکوبحال کریں گے،سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ایم کیوایم کے کارکنوں کو یادگارشہدا جانے کی اجازت نہیں دی گئی، سمجھ نہیں آرہا ہمیں کیوں روکا جارہا ہے،میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 11 نومبر 2017 17:21
(جاری ہے)
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارنے کہا کہ شہدا ہماری تحریک کا اہم حصہ ہیں، ایم کیوایم کے کارکنوں کو یادگارشہدا جانے کی اجازت نہیں دی گئی، سمجھ نہیں آرہا کہ ہمیں کیوں روکا جارہا ہے، صرف مجھے اوررابطہ کمیٹی کو جانے کی اجازت دی گئی ہے، ہمارے ساتھ پھر ظلم اور ناانصافی ہوئی ہے۔
فاروق ستارنے کہا کہ خطرات کے پیش نظرہماری موبلائزیشن کوروکاجارہا ہے، ہم نے یادگارشہدا ایم کیوایم جانے کیلئییے انتظامیہ کودرخواست دی تھی، انتظامیہ نے بتایا کہ ہماری زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں سوال یہ ہے کہ صرف ہماری زندگیوں کوہی خطرہ کیوں ہے۔'ہم شہدا کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے ہر مہاجر پاکستانی اور مظلوم کو موقع دیں گے کہ وہ سر اٹھا کر چلیں'۔فاروق ستار نے عمران خان آصف علی زرداری اور دیگر جماعتوں کے سربراہان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمام لوگ اپنے اثاثے ظاہر کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک تمام کے افراد مردم شماری میں ہونے والی نا انصافی میں کراچی کے ساتھ ہیں۔یادگارِشہدا پرحاضری کے سلسلے میں پولیس نے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے۔ ضلعی وسطی پولیس نے یادگارِشہدا کی جانب آنے والے راستوں کو کنٹینر لگاکر سیل کردیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.