کرم ایجنسی میں شہید ہونے والے پاک فوج کے کیپٹن حسنین نواز گوہر کی قبرپر سینیٹر مشاہد حسین سید ، محمد اعظم سواتی ،محمد جاوید عباسی اور کبیر احمد محمد شاہی کی حاضری ،پھولوں کی چادر چڑھائی

ہفتہ 11 نومبر 2017 19:36

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2017ء) کیپٹن حسنین نواز گوہر شہید کی قبر پر چار سینیٹرز جن میں سینیٹر مشاہد حسین سید (ق) لیگ، محمد اعظم سواتی سینیٹر (PTI) جبکہ ن لیگ کے محمد جاوید عباسی اور پختونخواہ ملی پارٹی کبیر احمد محمد شاہی حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعائے مغفرت کے بعد ازاں ان سینیٹرز کے آن لائن سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاک فوج کی بے پناہ قربانیاں دینے پر پوری پاکستانی قوم کو اپنے شہیدوں پر ناز ہے بعدازاں ان سینیٹرز نے مسلم لیگ (ن) کی ایم این اے ڈاکٹر شذرہ منصب کی رہائش گاہ پر کھانا کھایا اور واپس اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :