سینیٹ نے انتخابات (ترمیمی) بل 2017ء کی منظوری دے دی
انتخابات ترمیمی بل 2017ء سے لاہوری گروپ، قادیانی گروپ کا غیر مسلم درجہ آئین پاکستان کے تحت برقرار رہے گا یعنی وہ غیر مسلم ہیں، ترمیمی بل کی تمام سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر حمایت کی ہے اور ختم نبوت کے حوالے سے حلف نامے کے قانون کو اصل شکل میں بحال کر دیا گیا ہے۔ اردو اور انگریزی زبان دونوں میں حلف نامے شامل کئے گئے ہیں، وفاقی وزیر قانون زاہد حامد
جمعہ 17 نومبر 2017 13:08
(جاری ہے)
اردو اور انگریزی زبان دونوں میں حلف نامے شامل کئے گئے ہیں۔
بل کو شفاف طریقے سے پیش کیا گیا، اس میں کوئی بدنیتی شامل نہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے یہ بل پاس کرنے پر تمام ارکان پارلیمنٹ کو مبارکباد پیش کی۔ جماعت اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق نے قوم اور اراکین کو بل کی منظوری پر مبارکباد دی۔ سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ 2014ء میں بھی کہا تھا کہ پارلیمنٹ کا گھیرائو غلط ہے اور کوئی بھی زبردستی حکومت کو کام کرنے سے نہیں روک سکتا۔ ہم سب مسلمان ہیں اور ختم نبوت پر پورا یقین ہے۔ پچھلے کئی روز سے فیض آباد پر ایک دھرنا ہو رہا ہے جو غلط روایت ہے۔ قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا کہ یہ بل جس مقصد کے لئے پیش کیا گیا ہے اس پر عمل درآمد کیا جائے، قانون میں تبدیلی کی جا سکتی ہے لیکن غلط استعمال کے خدشہ کے پیش نظر قانون سازی نہ کرنا درست نہیں، قانون کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے، اس قانون سازی پر چیئرمین سینیٹ، قائد حزب اختلاف سمیت تمام ارکان پارلیمنٹ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ بعد ازاں ایوان نے بل کی منظوری دے دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے رہائشیوں کیلئے خوشخبری
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیرآباد کہہ دیا
-
پاکستان: صنفی عدم مساوات پر قابو پانے کا یونیسف کا چار سالہ منصوبہ
-
رفح پر ممکنہ اسرائیلی حملے سے لوگ خوف و ہراس کا شکار، لازارینی
-
گوگل کا پاکستان میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا منصوبہ
-
لاہور پولیس کی کارروائی ،پتنگ سازی کے کارخانے پر چھاپہ،10ہزار پتنگیں نذر آتش
-
ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس فائل نہ کرنے والے صارفین کی موبائل سمیں بند کرنے کے حکم غیرقانونی ہے.قانونی ماہرین
-
توشہ خانہ کیس؛ بشریٰ بی بی نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
-
معاشی حالات چیلنجنگ ، بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے کی کوشش کریں گے،شہباز شریف
-
لاہور،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مزدوروں کا عالمی دن انہی کے ساتھ گزارا
-
اپریل بنگلہ دیش کی تاریخ میں اب تک کا گرم ترین مہینہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر کیلئے فیلڈ ہسپتال منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.