خیرپور روڈ حادثہ پر جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا اظہار افسوس

پیر 20 نومبر 2017 15:24

سکھر۔ 20نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی ، صوبائی جنرل سیکریٹری ممتاز حسین ستو، امیر ضلع سکھر مولانا حزب اللہ جکھرو نے خیر پور شاھ حسین بائی پاس کے قریب روڈ حادثہ پر انسانی جانوں کی اموات پر دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے، یہاں جاری ایک اعلامیہ میں انہوں نے جانبحق اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین کیساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا ء کی ہے کہ اللہ تعالی جاںبحق ہونے والے افراد کی مغفرت فرمائے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، زخمیوں کو صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائے ۔

(جاری ہے)

اعلامیہ میں کہا گیا کہ حادثہ کے فوری بعد جماعت اسلامی کی تنظیم الخدمت سکھر کی رضاکاروں کی ٹیم دوایمبولنس سمیت فوری طور پر جائے حادثہ پہنچ گئیں،اور ہلاک وزخمیوں کو سول ہسپتال خیرپور منتقل کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :