Live Updates

حکو مت چند افراد کا دھرنہ ختم نہیں کرواسکتی تو پھر اقتدار چھوڑ کر گھر چلی جائے،خورشید شاہ

نوازشریف نے تصادم کا راستہ نہ چھوڑا تو انہیں بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا، وزیر خزانہ کو اخلاقی طور پر فوری مستعفی ہوجانا چاہئے،عمران خان کا قبل ازوقت الیکشن کا مطالبہ غیر ضروری ہے،سکھرمیں صحافیوں سے گفتگو

پیر 20 نومبر 2017 16:08

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2017ء) اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے اسحاق ڈار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ کو اخلاقی طور پر فوری مستعفی ہوجانا چاہئے، نوازشریف کو گالی گلوچ کی سیاست سے نقصان ہوا اور اب وہ غیر آئینی راستے کی طرف جا رہے ہیں جس سے وہ بری طرح پھنس جائیں گے ۔

(جاری ہے)

حکومت وفاق میں چند افراد کا دھرنہ ختم نہیں کرواسکتی تو پھر اقتدار چھوڑ کر گھر چلی جائے پی ٹی آئی رکن داوڑ کنڈی نے غلط باتیں نہیں کیں ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے سکھرمیں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان پرویز مشرف کے ریفرنڈم کے حامی رہے ہیں،اگرنوازشریف نے جلسے میں ریفرنڈم کی بات کی ہے تو وہ غیر آئینی ہے لیکن نوازشریف تصادم کا راستہ اختیار کررہے ہیں اگر انہوں نے تصادم کا راستہ نہ چھوڑا تو انہیں بھاری نقصان اٹھانا پڑے گاخورشید شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو عدالتوں کے فیصلے ماننے چاہئیں یہی آئینی اور قانونی راستہ ہے جس میں سب کے لئے بہتری ہے انہوں نے اسلام آباد میں 13روز سے جاری دھرنے کے سوال کے جواب میں کہا کہ فیض آباد دھرنا حکومتی کمزوری اور رٹ ختم ہونے کی بہت بڑی نشانی ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ملک میں حکومتی رٹ ختم ہو چکی ہے کیونکہ عدالتی حکم کے بعد بھی اس وقت حکومت اپنی آئینی طاقت بھی استعمال نہیں کر سکتی جو کہ بہت بڑی ناکامی کی نشانی ہے حکومت کو اگر چند افراد کے دھرنے پر ایکشن نہیں لے سکتی تو حکومت کو اقتدار چھوڑ کر گھر چلاجانا چاہیے خورشید شاہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ احتساب یکطرفہ یا دو طرفہ نہیں بلکہ برابری کی بنیاد پر ہوناچاہئے اور ہوتا نظر آنا چاہئے کیونکہ نوازشریف نے خود پرویز مشرف کو باہر جانے کی اجازت دی تھی اور وہ اس حوالے سے اپنے سابق وزیر داخلہ سے سوال کریں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عمران خان کا قبل ازوقت الیکشن کا مطالبہ غیر ضروری ہے داوڑ کنڈی نے کوئی غلط بات نہیں کی کیونکہ پی ٹی آئی میں ایسی باتیں وطیراہ بن چکی ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کا صوبہ دیکھ لیں ان کی حالت کیا ہے وہاں پر ایک خاتون کو انصاف نہیں مل رہا جو کہ باربار میڈیا پر آکر انصاف مانگ رہی ہے اور اب تو عمران خان کے پولیس کو غیر سیاسی کرنے کے دعویٰ کا پول کھل گیا،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ نظام اور سیاست کی بات کرتی ہے اور کارکردگی کی بنیاد پر آگے بڑہتی ہے تاریخ میں پہلی بار پیپلزپارٹی کی حکومت نے اپنی آئینی مدت مکمل کی ہم چاہتے ہیں کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے خورشید شاہ نے منظور وسان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ منظور وسان خواب دیکھتے ہیں تعبیر بھی وہی بتا سکتے ہیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات