'' نظام مصطفی متحدہ محاذ '' کا24 نومبر کو ملک بھر میں " یوم ختم نبوت " منانے کا اعلان،وفاقی اور صوبائی وزیر قانون کی برطرفی کا مطالبہ
قومی سطح پر سیاسی سرگرمیوں اورعوامی رابطہ مہم کاجلد آغاز کرینگے ، 20 دسمبر کو نظام مصطفی علما مشائخ کنونشن میں آئندہ کے لائحہ عمل سمیت منشور کا اعلان کیاجائے گا ، ربیع الاول کے بعد چاروں صوبوں میں بڑے سیاسی جلسے منعقد کئے جائیں گے، کراچی سے راولپنڈی تک کاروان چلایا جائے گا ، متحدہ نظام مصطفے محاذ کے سربراہی اجلاس میں فیصلہ
پیر 20 نومبر 2017 20:43
(جاری ہے)
اجلاس میں متحدہ نظام مصطفے محاذ کے کنوینر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی ، جماعت اہل سنت کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ ، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا ، جے یو پی کے سیکریٹری جنرل صاحبزادہ شاہ اویس نورانی ، نظام مصطفے پارٹی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر الحاج محمد حنیف طیب ، جمعیت علما پاکستان کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر ، پاکستان سنی تحریک کے مرکزی نائب صدر شاہد غوری ، جے یوپی نیازی کے مرکزی نائب امیر مولانا محمد عباس ہاشمی ، فلاح پارٹی کے صدر قاضی عتیق الرحمن ، قومی اسمبلی کے سابق رکن صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری ، سابق ایم این اے محمد عثمان خان نوری ، میاں خالد حبیب الہی ایڈووکیٹ ، پنجاب اسمبلی کے رکن پیر سید محمد محفوظ مشہدی ، عبدالرزاق ساجد ، صاحبزادہ سید صفدر شاہ گیلانی ، امانت علی زیب ، سید جواد الحسن کاظمی ، ڈکٹر ظفر اقبال جلالی اور دیگر نے شرکت کی مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ 20دسمبر کو ملک گیر علما و مشائخ کنونشن منعقد کر کے رابطہ عوام مہم شروع کی جائے گی کہ ختم نبوت حلف نامے میں تبدیلی کرنے والوں کی برطرفی تک عوامی بے چینی ختم نہیں ہو گی۔
ختم نبوت کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ پرویز رشید اور مشاہد اللہ کو کسی اور مسئلے پر برطرف کیا جا سکتا ہے تو زاہد حامد کو ختم نبوت کے مسئلے پر بر طرف کیوں نہیں کیا جا سکتاایک سوال کے جواب میں علامہ سیدحامد سعید کاظمی نے کہاکہ تحریک لبیک کی مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے حکومت کومتنبہ کرتے ہیں کہ شرکا دھرنا پر تشد دسے بازرہے اوربامقصد مذاکرات سے معاملہ پرامن طور پر حل کیا جائے۔ ملکی حالات اور سیاسی صورت حال کا جائزہ لے کر آئیندہ کا مشترکہ انتخابی لائحہ عمل تیار کیا گیا ایک سوال کیجواب میں جماعت اہل سنت پاکستان کیمرکزی سیکرٹری جنرل علامہ سید ریاض حسین شاہ نے بتایا کہ اتحاد میں اہل سنت کی دیگرجماعتوں سمیت آستانوں کے مشائخ عظام شامل کیاجائے گامیلادالنبی کے تمام پروگراموں کو ختم نبوت سے منسوب کیا جائے گا عقیدہ تحفظ ختم نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا پریس کانفرنس میں اہل سنت کیرہنما?ں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں اہل سنت مشترکہ طورپرلڑیں گے انتخابی حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے اہل سنت استحکام وطن اورنظام مصطفی کے نفاز کیلئے سیاسی میدان میں بھر پور عملی جدوجہد کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.