صوبے بھر میں دیگر سیاسی جماعتوں کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہے، آفاق احمد
مہاجر قوم کے ساتھ کئے جانے والا امتیازی سلوک سمجھ سے بالاتر ہے، سندھ حکومت نے حیدرآباد جلسے کی اجازت نہ دے کر مہاجر قوم کی تضحیک کی ہے، چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان
منگل 21 نومبر 2017 22:48
(جاری ہے)
آفاق احمد نے کہا کہ متحدہ پاکستان اور پی ایس پی میں گزشتہ دنوں جو کچھ بھی ہواوہ غلط ہوا ،دونوں جماعتوں کو ملکی سلامتی کے اداروں کو نشانہ نہیںبنانا چاہیے تھا،فاروق ستار نے اگر کوئی خط لکھا تھا تو اس کے جواب کو انتظار کر لینا چاہیے تھا، احمقانہ حرکتوں کی وجہ سے عوام کو دکھ ہوا ہے،اگر یہ لوگ بھنڈے طریقے صورت حال کو خراب نہ کرتے تو ڈی جی رینجرزکو وضاحت نہ کرنا پڑتی۔
آفاق احمد نے کہا کہ ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف الزمات لگانامناسب اقدام نہیں تھا،8مہینوں سے جاری ملاقاتوں کے سلسلے کو کسی تیسر ے پرڈال کر خود کو بری والزمہ نہیں کیا جاسکتا،کوئی کسی کو زبردستی کسی کام پر مجبو ر نہیں کرسکتا ، جبکہ سیاسی جماعتیں اپنے فیصلے خود کرتی ہیں۔آفاق احمد نے کہا کہ میری اور میری مرکزی کمیٹی کے دیگر جماعتوںکے لیڈران سے ملاقاتیں ہیں ، لیکن جتنے بھی لوگ میرے پاس آئے وہ ذاتی حیثیت میں مہاجر نظریے کیلئے آئے تھے، میں سب کو واضح کرنا چاہتا ہوں میں ایسے کمزور لوگوں سے مذاکرات نہیں کرسکتا جو اپنے فیصلے ایک دن یا ایک گھنٹے میں تبدیل کرلیتے ہیں ، ایسے لوگوں پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا جو اپنے پیروں پر بھی کھڑے نہ ہوسکتے ہوںاور جن کے منہ میں زبان بھی کسی اور کی ہو ۔ #متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.