سینیٹ میں چین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدوں سے متعلق منظور شدہ تحریک التواء پر بحث
ہمیں چین کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدہ کرنے کی ضرورت ہے، سی پیک کے تحت پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری ہو رہی ہے، ہمیں سی پیک کے ثمرات سے مستفید ہونے کے لئے بھرپور تیاری کرنی چاہئے،ارکان ایوان بالا
جمعہ 24 نومبر 2017 14:39
(جاری ہے)
دیگر ممالک کے ساتھ آزادانہ تجارت کے لئے متعلقہ فریقوں کو بھی شامل کیا جانا چاہئے۔ چینی سرمایہ کاروں کی طرح ملکی سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کو سہولیات فراہم کی جائیں۔ سینیٹر کلثوم پروین نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ چین کے ساتھ کئے گئے آزاد تجارتی معاہدوں کو ایوان میں پیش کیا جائے جس پر چیرمین سینیٹ نے کہا کہ سی پیک کے بارے میں پارلیمان کی دو کمیٹیاں موجود ہیں جن میں سے ایک کمیٹی کی سربراہی سینیٹر مشاہد حسین سید اور دوسری کمیٹی کی سربراہی سینیٹر تاج حیدر کر رہے ہیں۔
دو کمیٹیاں سی پیک کے معاملات کو دیکھ رہی ہیں۔ اس ضمن میں اگر کوئی خدشات ہیں تو انہیں متعلقہ کمیٹیوں کے سامنے لایا جائے۔ سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ آزادانہ تجارتی معاہدے کا مقصد تجارتی حجم کو مساوی بنانا ہوتا ہے۔ اس کے لئے برآمدی صلاحیت کا ہونا ناگزیر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے معاہدوں میں ملکی مفاد کو سامنے رکھنا چاہئے۔ آزادانہ تجارتی معاہدوں پر تجارتی توازن کو مدنظر رکھا جائے۔ سینیٹر فرحت الله بابر نے کہا کہ سی پیک اور گوادر کے تناظر میں ہمیں اپنے کاروباری مفاد کو مدنظر رکھنا ہوگا۔ سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پورے پاکستان کے مفاد میں ہے۔ اس سے ملک میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ سردار موسیٰ خیل اور سینیٹر جان کینتھ ولیمز نے بھی بحث میں حصہ لیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ متعلقہ وزیر اس معاملے پر پیر کو بحث سمیٹیں گے۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.