Live Updates

کراچی ،ْورکرزکنونشن کی تیاریوں کے سلسلے میں ملیر میں ویلکم عمران خان ریلی نکالی گئی

28نومبر کی شام گلشن حدید میں پکار ملیر کنونش میں عوام کا سمندر ہوگا،حلیم عادل شیخ کا کارکنوں سے خطاب

ہفتہ 25 نومبر 2017 16:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2017ء) ملیر پکار کنونشن 28نومبر گلشن حیدید میں ہونے والے کنونشن کی تیاریوں کے سلسے میں ویلکم عمران خان کے نام سے ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی میں پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر ایگزیکٹوتو نائب صدر حلیم عادل شیخ، ایم پی اے خرم شیر زمان، ملیر کے صدر ڈاکٹر مسرور سیال سمیت دیگر رہنما ئوں نے قیادت کی جبکہ بڑی تعدا د میں کارکنوں سمیت مرد، خواتین سمیت عام شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

ویلکم عمران خان ریلی ملیر، پپری، گلشن حدید، اسٹیل ٹائون،سمیت دیگر علائقوں میں پہنچے جہاں پر عوام نے شاندار استقبال کیا، ریلی کے شرکا ء نے پی ٹی آئی کے پرچم اٹھا رکھے گے اور گاڑیوں کو ویلکم عمران خان کے بینروں سے سجا رکھا تھا۔

(جاری ہے)

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عوام تبدیلی چاہتی ہے ریلی میں عوام کی بڑی تعداد دیکھ کر لگتا ہے ملیر کنونش ایک بہت بڑا جلسہ کی صورت اختیار کر لے گا۔

انہوں نے کہا 28نومبر کی شام گلشن حدید میں پکار ملیر کنونش میں عوام کا سمندر ہوگا،ملیر کی عوام کے ناپ پر حکمرانی کرنے والے حکمرانوں نے ملیر ضلع کو کھنڈر بنا رکھا ہے، ملیر ضلع کے مختلف علائقوں میں نہ سڑکیں بنی ہیں نہ پینے کا صاف پانی دیا جاتا ہے، پ پ والے نے عوام سے کیئے ہوئے وعدے صرف وعدے رہہ گئے ہیں، عوام ان کرپٹ، چور ،لٹیروں سے تنگ آچکی ہے، عمران خان ملک میں ہر عام آدمی کے لئے بھی سوچتے ہیں جبکہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے، انہوں نے کہا کراچی سے لیکر کشمور تک پوری سندھ میں ایک ہی نعرہ ہے آئی آئی پی ٹی آئی اب وقت دور نہیں جبکہ سندھ بھی ہوگا خوشحال، زرداری اور ان چور وزرا کا ڈسمبر میں احتساب ہونے جارہا ہے جس میں چیئرمین عمران خان سندھ کے ہر شہر میں جلسے کریں گے اور زرداری بھگائو سندھ بچائو تحریک چلائی جائے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :