علامہ خادم حسین نے ہر مذہبی اجتماع قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کو یاد رکھا جس پر ہم تحریک لبیک کے شکرگذار ہیں ،ڈاکٹر فوزیہ

بدھ 29 نومبر 2017 21:22

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 نومبر2017ء) ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ علامہ خادم حسین رضوی ہر بڑے مذہبی اجتماع میں ڈاکٹر عافیہ کو یاد رکھتے ہیں، عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی جدوجہد کے موقع پربھی علامہ خادم حسین رضوی اور تحریک لبیک کے اکابرین نے قوم کی بیٹی کو یاد رکھا ، جس پر ہم تحریک لبیک کے شکرگذار ہیں،علامہ خادم حسین رضوی نے پوری قوم کے سامنے مسلم لیگ ن کی حکومت کو ان کے قائد نواز شریف کا عافیہ کو وطن واپس لانے کا وعدہ یاد دلایا ہے، اہل خانہ کا ڈھائی سال سے عافیہ سے رابطہ منقطع کردیا گیا ہے،عافیہ کس حال میں ہے ہم نہیں جانتے ، صرف عافیہ کے زندہ ہونے کی تصدیق ہو سکی ہے۔

بدھ کو عافیہ موومنٹ میڈیا انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر فوزیہ نے افہام و تفہیم کے ساتھ حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان معاہدہ طے پانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی جز ہے،خدا کا شکر ہے کہ آرمی چیف کی ثالثی سے قوم کسی بڑے سانحہ سے بچ گئی، اب معاہدے کی مکمل پاسداری ہونی چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مشکلات میں گھری وفاقی حکومت کے رویہ اور اقدامات نے شکوک و شبہات کو جنم اور قوم کو تشویش میںمبتلاکردیاتھا۔ آپریشن کے دوران الیکٹرونک اور سوشل میڈیا کے مکمل بلیک آئوٹ نے شکوک و شبہات کو جنم دیا تھا کہ دال میں کچھ کالا ضرورہے۔ حکومت مسئلے کی حساسیت کو پہلے روز سے سنجیدگی سے لیتی تو اسے ابتداء میں ہی بآسانی حل کیا جاسکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ہمیشہ سے یہ بدقسمتی رہی ہے کہ حکمرانوں نے کبھی بھی عوامی جذبات و مطالبات کو اہمیت دینے اور سمجھنے کی کوشش نہیں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :