چوہدری اسلم قتل کیس ،تحریک طالبان ملا فضل اللہ اور شاہد اللہ شاہد کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری

جمعرات 7 دسمبر 2017 17:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے چوہدری اسلم پر حملے سے متعلق مقدمے میں سربراہ کالعدم تحریک طالبان ملا فضل اللہ اور شاہد اللہ شاہد کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کردئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے چودھری اسلم پر حملے سے مقدمے کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملزم ظفرعرف سائیں و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔جبکہ دوران سماعت تفتیشی افسرنے مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کیلیے مہلت مانگ لی۔جس پر عدالت نے مفرور ملزمان کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مقدمے کی مزید سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔واضح رہے کہ مفرور ملزمان میں سربراہ کالعدم تحریک طالبان ملا فضل اللہ اور شاہد اللہ شاہد شامل ہیں ۔#