سوشل میڈیا پر قابلِ اعتراض مواد کیخلاف کریک ڈائون، لاکھوں یو آر ایل بلاک

قابل اعتراض مواد کے خلاف کارروائی کی شرح 90فیصد تک پہنچ گئی‘ ترجمان

جمعہ 7 اگست 2026 16:56

سوشل میڈیا پر قابلِ اعتراض مواد کیخلاف کریک ڈائون، لاکھوں یو آر ایل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2026ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا سوشل میڈیا پر نازیبا اور اشتعال انگیز مواد کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ترجمان پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ 10سال میں 15لاکھ 42ہزار 800یو آر ایل بلاک کیے قابلِ اعتراض مواد کے خلاف کارروائی کی شرح 90فیصد تک پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق اخلاقیات کے خلاف مواد کے 10لاکھ 65ہزار سے زائد یو آر ایل بلاک کردئیے گئے، فیس بک پر 2لاکھ 30ہزار، ٹک ٹاک کے 1لاکھ 70ہزار، ایکس کے 74 ہزار سے زائد لنکس بلاک کیے گئے۔

(جاری ہے)

یوٹیوب پر 66ہزار سے زائد یو آر ایل بند، بلاکنگ ریٹ 88.6فیصد رہی، واٹس ایپ کے 50ہزار، انسٹاگرام کے 45ہزار سے زائد یو آر ایل بلاک کیے گئے۔پی ٹی اے کے مطابق دہشت گردی سے متعلق 1لاکھ 41ہزار سے زائد یو آر ایل، قومی سلامتی و دفاع کے خلاف 74ہزار سے زائد یو آر ایل، اسلام کے خلاف مواد پر ایک لاکھ 12ہزار482یو آر ایل بند کردئیے گئے۔فرقہ واریت اور نفرت انگیز مواد کے 52ہزار سے زائد یو آر، پراکسی ویب سائٹس کے خلاف سخت کارروائی، 99.99فیصد یو آر ایل بلاک کیے گئے۔زیر جائزہ عرصے کے دوران پی ٹی اے نے 17لاکھ سے زائد شکایات پر کارروائی کی،76 ہزار سے زائد شکایات زیرِ جائزہ، ایک لاکھ سے زائد درخواستیں مسترد کردی گئی۔