ٹرمپ کسی ذہنی بیماری میں مبتلا نہیں ،وائٹ ہائوس کی وضاحت

امریکی صدر کو القدس کے حوالے سے نامناسب الفاظ کے استعمال پر ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا،رپورٹ

جمعہ 8 دسمبر 2017 15:22

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2017ء) وائٹ ہاؤس نے کہاہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کسی ذہنی بیماری میں مبتلا نہیں اور وہ آئندہ سال اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مقبوضہ بیت المقدس پر تقریر کے دوران الفاظ کی نامناسب ادائیگی پر ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق صدر مکمل صحت مند ہیں، وہ طبی معائنہ کرائیں گے اور ثابت کریں گے کہ وہ صحت مند ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کے مطابق صدر کا گلا خشک تھا۔

متعلقہ عنوان :