دیرآید درست آید سپریم کورٹ نےاورنج لائن ٹرین کی تعمیر کی اجازت دیدی،شہبازشریف
فیصلے پراللہ تعالیٰ کے حضورسربسجود ہوں، تاخیرنہ ہوتی25 دسمبر کوافتتاح کرتے،تاخیرکی مجرم تحریک انصاف ہے،عمران خان اور ان کی ٹیم عوام کوکیڑےمکوڑے سمجھتی ہے،پی ٹی آئی نے چھپ کروارکیا،وزیراعلیٰ پنجاب کی میڈیاسے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 8 دسمبر 2017 15:58
(جاری ہے)
اگرمیٹروٹرین منصوبے پرکام جاری رہتاتورواں مہینے 25دسمبر2017ء کوافتتاح کردیتے اورٹرین چل پڑتی۔
انہوں نے کہاکہ اب ہماری کوشش ہو گی کہ اس میں جو بے پناہ تاخیر ہوئی ہے اس کا ازالہ کریں اور شبانہ روزمحنت کر کے جلد سے جلد تعمیر کریں۔ بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نیازی کوغریب عوام کی سہولت کااندازہ ہی نہیں۔لگژری گاڑیوں میں گھومنے والے عوام سے سہولیات چھینناچاہتے ہیں۔فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کومنہ کی کھانی پڑی۔انہوں نے کہاکہ یہ لوگ کینیڈااور یورپ میں پراپرٹیزخریدتے ہیں۔جہازوں پرسفرکرتے ہیں۔پی ٹی آئی کے وہ لوگ جوچھٹیاں بھی باہرگزارتے ہیں۔کتوں کوبھی ساتھ لیکرجاتے ہیں۔ان کوغریب عوام کاکوئی خیال نہیں جبکہ مڈل کلاس کی ہی پاکستان کوبنانے میں میں کردارہے۔انہوں نے کہاکہ بات الیکشن کی نہیں ہے الیکشن توآتے جاتے رہتے ہیں ۔بات عوام کوسہولیات فراہم کرنے کی ہے۔خیبرپختونخواہ میں میٹروکی ایک اینٹ بھی نہیں لگاسکے۔آپ جھوٹ بولتے ہیں اور یوٹرن لیتے ہیں۔قوم معاف نہیں کرے گی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اور ان کی ٹیم غریب عوام کوکیڑے مکوڑے سمجھتی ہے۔میٹروٹرین منصوبے میں تاخیرکی سب سے بڑی مجرم تحریک انصاف ہے۔سپریم کورٹ میں اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کیخلاف پی ٹی آئی کے رہنماء ولیداقبال نے درخواست دائر کی۔پی ٹی آئی نے چھپ کروارکیا۔لیکن حقیقت کھل کرسامنے آگئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
-
مفتاح اسماعیل اور حماد اظہر کے درمیان سوشل میڈیا پر گرما گرمی
-
آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.