جیل حکا م کے بعد محکمہ صحت نے شرجیل میمن کو جناح ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کردی

ہفتہ 9 دسمبر 2017 18:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2017ء) جیل حکا م کے بعد محکمہ صحت حکومت سندھ نے سابق صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعا م میمن کو جناح اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کردی ہے ۔ہفتہ کو احتساب عدالت میں سیکرٹری صحت سندھ کی جانب سے جواب جمع کرادیا گیا ہے ۔جواب میں کہا گیا ہے کہ 4دسمبر کو عدالتی نوٹس موصول ہوا۔

(جاری ہے)

جناح اسپتال کے سینئر ڈاکٹرز نے شرجیل میمن کا طبی معائنہ کیاہے ۔

میڈیکل بورڈ کے مطابق شرجیل میمن کو وڈیوای سی جی ،فزیوتھراپی کروانے کی ہدایت کی ہے ۔اس کے علاوہ ایم آر آئی سمیت 5مختلف ٹیسٹ ہیں جو کرانے کی سفارش کی گئی،ان ٹیسٹ کے لیے شرجیل کو ایک روز میں دوبارہ جناح اسپتال منتقل کرنا ہوگاکیونکہ مذکورہ طبی سہولیات جیل میں میسر نہیں ہیں ۔محکمہ صحت نے عدالت سے شرجیل میمن کو جناح اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی ہے ۔