مریدکے،بیرونی طاقتوں کے آلہ کار بن کر سی پیک جیسے اہم منصوبوںکی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے سیاستدان قومی مجر م ہیں،رحمت خان وردگ

عوام آئندہ انتخابات میںایسے سیاستدانوں کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے، صدر تحریک استقلال پاکستان

پیر 11 دسمبر 2017 22:05

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2017ء) تحریک استقلال پاکستان کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا کہ بیرونی طاقتوں کے آلہ کار بن کر سی پیک جیسے اہم منصوبوںکی راہ میں رکاوٹیں ڈالے والے سیاستدان قومی مجر م ہیں اور عوام آئندہ انتخابات میںایسے سیاستدانوں کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے۔ کالا شاہ کاکو آفس میں مقا می میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رحمت خان وردگ نے کہا کہ سی پیک منصوبہ نہ صرف پاکستان کے شاندار مستقبل کی ضمانت ہے بلکہ جنوبی ایشیاء کی ترقی کا بھی ضامن ہے۔

انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اداروں کو بدنام کرنے سے گریز کرنا چاہئے سیاست کو سیاست کی حد تک ہی رکھنا چاہئے۔ انہوںے مزید کہا کہ بعض حکومتی وزراء سیاسی خود کشی کی کوشش میں ہیں اور ان کے غیرذمہ دارانہ بیانات مسلم لیگ(ن)کے لیے بھی مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں رحمت خان وردگ نے کہا کہ پیر حمید الدین سیالوی قابل احترام شخصیت ہیں اس لیے ان کے بارے میں کھودا پہاڑ جیسے بیانات غرور کی علامت ہیں۔

انہوںنے کہا کہ موجودہ آرمی چیف کا تعلق پنجاب سے ہے اس لیے ان کے ہوتے ہوئے مارشل لا ء کی توقع نہیں کی جا سکتی تاہم نا گزیر حالات میں سپریم کورٹ کے حکم پر وہ ایسے اقدام پر مجبور ہو سکتے ہیں۔ آئندہ انتخابات کے حوالے سے تحریک استقلال کے سربراہ نے کہا کہ عام انتخابات وقت پر ہوتے نظر نہیں ا ٓرہے اور حالات عبوری حکومت کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اگر سابق صدر آصف علی زرداری گھر بیٹھ جائیں تو بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی انتخابات میں بہتر نتائج حاصل کر سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :