اور نج لائن میٹر ٹرین منصوبے پر تاخیر کا ازالہ محنت سے کام کر کے کرنا ہے، جتنا بڑا چیلنج ہے اتنی ہی محنت سے کام کرنا ہوگا‘شہبازشریف
متعلقہ ادارے انتہائی قریبی رابطہ رکھتے ہوئے تعمیراتی کام کو تیزی سے آگے بڑھائیں، سب ایک ٹیم کے طو رپر کام کریں یہ منصوبہ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ، منصوبے کی تکمیل سے عام آدمی کو با وقار ، محفوظ اور پائیدار سفری سہولتیں ملیں گی میں ذاتی طور پر منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لوں گا‘وزیراعلی کا پنجاب ہائوس اسلام آباد سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلا س سے خطاب
منگل 12 دسمبر 2017 19:32
(جاری ہے)
وزیراعلی محمد شہبازشریف نے یہ بات پنجاب ہائوس اسلام آباد سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،جس میں لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے سول، الیکٹریکل اینڈ مکینیکل کاموں کی پیش رفت اور مستقبل کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اورنج لائن میٹرو ٹرین ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور اس منصوبے کی تکمیل سے عام آدمی کو با وقار ، محفوظ اور پائیدار سفری سہولتیں ملیں گی-وزیراعلی نے ہدایت کی کہ لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے پر 24 گھنٹے کام کیا جائے۔ منصوبے پر کام کرنے والے ورکرز اور ٹیکنیشنز کیلئے موثر حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ ورکرز کو کام کے دوران ہیلمٹ پہنایا جائے اور حفاظتی اقدامات کی باقاعدہ مانیٹرنگ بھی کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ حفاظتی اقدامات میں کسی قسم کا تساہل برداشت نہیں کروں گااور عدالت کی طرف سے دی جانے والی ہدایات پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ وزیراعلی نے کہاکہ پیکیج ون اور پیکیج ٹو کے بقیہ کاموں کی جلد تکمیل کے لئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں اورمتعلقہ ادارے آپس میں انتہائی قریبی رابطہ رکھتے ہوئے تعمیراتی کام کو تیزی سے آگے بڑھائیں۔انہوں نے کہاکہ ایک ایک لمحہ قیمتی ہے اور آپ سب نے ایک ٹیم کے طو رپر کام کرنا ہے۔ اپنی کاوشوں کو دوگنا کر دیں اور پوری توانائیاں منصوبے کی تکمیل کیلئے صرف کریں۔ اب آپ نے انتہائی تیزی سے پختہ عزم اور سچے جذبوں کے ساتھ کام کرنا ہے۔ قوم کو کچھ کرکے دکھانے کے لئے آپ کے پاس یہ سنہری موقع ہے۔ چیلنج قبول کرکے آگے بڑھیں اور نتائج دیں۔ میں ذاتی طور پر اس منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لوں گا۔ وزیراعلی نے اجلاس کے شرکاء کو یہ شعر بھی سنایا ؐؐ’’مسافر شب کو اٹھتا ہے …جو جانا دور ہوتا ہے ‘‘-مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، ڈی جی ایل ڈی اے، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب تھرمل پاور لمیٹڈ، نیسپاک کے حکام، کنٹریکٹرز اور چائنہ ریلوے۔ نورینکو کے عہدیداران لاہور سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.