وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق،وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کل سبی پہنچیں گے

بدھ 13 دسمبر 2017 22:25

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق،وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ ..
سبی۔ 13دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق،وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری اور ڈائریکٹرجنرل این ایل سی میجر جنرل فیصل مشتاق کے ہمراہ کل سبی پہنچیں گے۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سبی ہرنائی ریلوئے سیکشن کی بحالی کے کام کا معائنہ کریں گے جبکہ پروجیکٹ ڈائریکٹر برگیڈیئر عمرفاروقی بریفنگ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ایک روزہ دورے پر آج بروز جمعرات سبی پہنچیں گے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق ،وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری،ڈائریکٹر جنرل نیشنل لاجسٹک سیل میجر جنرل فیصل مشتاق کا سبی ائیرپورٹ پر کمشنر سبی شہریار تاج،پروجیکٹ ڈائریکٹر این ایل سی برگیڈئیر محمد عمر فاروقی،برگیڈئیرمحمد احمد علوی ،کمانڈنگ آفیسر پروجیکٹ منیجر کرنل عمر فاروق و دیگر استقبال کریں گے جبکہ وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کو پروجیکٹ ڈائریکٹر برگیڈئیر عمر فاروقی سبی ہرنائی ریلوے سیکشن کی بحالی کے تعمیراتی کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیں گے ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق،وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری،ڈائریکٹر جنرل نیشنل لاجسٹک سیل میجر جنرل فیصل مشتاق وریلوے حکام دیگر سبی ہرنائی ریلوے سیکشن کا بذریعہ ٹرین ناڑی ریلوے اسٹیشن تک سفر کرکے معائنہ بھی کریں گے،جبکہ اس موقع پر سیکیورٹی میں غیر معمولی اضافہ کردیا گیا ہے۔