Live Updates

پاکستان میں کبھی جمہوریت آئی ہی نہیں ہے ،ْ

آنے والے دنوں میں عوام تبدیلی دیکھیں گے ،ْ عمران خان ملک میں پہلی بار طاقت ور کا احتساب ہوا، کرپشن کے گاڈ فادر کو جے آئی ٹی نے عدالتوں میں گھیسٹا،جن ملکوں میں قانون کی بالا دستی نہیں ہوتی وہ ملک کبھی ترقی نہیں کرتا،چیئرمین تحریک انصاف کا خطاب

جمعرات 14 دسمبر 2017 16:54

پاکستان میں کبھی جمہوریت آئی ہی نہیں ہے ،ْ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قبل از وقت انتخابات ہی تمام مسائل کا حل ہے۔ پاکستان میں کبھی جمہوریت آئی ہی نہیں ہے،آنے والے دنوں میں آپ ایک تبدیلی دیکھیں گے ۔جن ملکوں میں قانون کی بالا دستی نہیں ہوتی وہ ملک کبھی ترقی نہیں کرتا، معاشرے میں ظلم اور نا انصافی کے سامنے ڈٹ جانا لازمی ہے،طاقتور کا احتساب پہلی بار ہوا، کرپشن کے گاڈ فادر کو جے آئی ٹی نے عدالتوں میں گھیسٹا، پاناما کی جدوجہد سے پاکستان ہمیشہ کیلئے بدل چکا ہے، حکمرانوں سے اثاثوں اور پیسوں کے بارے میں پوچھنا عوام کا حق ہے، کرپٹ مافیا کو پیغام گیا ہے کہ کوئی قانون سے اوپر نہیں، جمہوریت خطرے میں ہے کہنے والوں کی کرپشن خطرے میں ہے۔

(جاری ہے)

مایوسی کی وجہ سے کبھی شکست تسلیم نہیں کی، انصاف ہی معاشرے کو آزاد کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کراچی بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔عمران خان نے کہاکہ ماضی میں کبھی بھی کسی طاقتور کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا گیا، نواز شریف کہتا ہے کہ اگر میرے خرچے میری آمدنی سے زیادہ ہے تو کسی کو کیا،نواز شریف ایک طاقتور انسان تھا تبھی اسے یقین تھا کہ اسے عدالتوں میں گھسیٹا نہیں جاسکتا ،مجھے کیوں نکالا کے پیچھے بھی یہی کہانی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کرپشن کے گاڈ فادر کو عدالتوں میں گھسیٹنا ایک تاریخی مرحلہ تھا ۔پاناما اسکینڈل کیس سے کرپٹ مافیا کو پیغام گیاہے کہ اب سب کی باری آئے گی، نواز شریف کو علم ہے کہ ان کے اثاثے آمدنی سے زیادہ ہیں،وہ یہ نہیں کہہ رہے کہ انہیں کیوں نکالا، وہ کہہ ہے ہیں عدالتیں انہیں کیسے بلاسکتی ہیں وہ تو طاقتور ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ جو یہ کہہ رہے ہیں کہ جمہوریت خطرے میں ہے اس کا مطلب ہے اس کی کرپشن خطرے میں ہے ۔

پاناما کی جدوجہد پاکستان میں ایک فیصلہ کن موڑ ہے،پاکستان ہمیشہ کیلئے بدل چکاہے۔ پاناما کی جو ساری جدوجہد ہوئی ہے۔عمران خان نے کہا کہ خوشی ہے رول اینڈ لا کے لیے ہماری پارٹی وکلا کیساتھ ہے، انہوں نے کہا کہ طاقتوراورکمزورکے لیے الگ الگ قانون نہیں ہونا چاہیے۔عوامی عہدہ رکھنے والے کی ذمہ داری ہے اثاثوں کی تفصیلات بتائے۔پاکستان ایک بہترین ملک بن سکتا ہے،ایک وقت میں بن بھی رہا تھا، وہ وقت دورنہیں انشااللہ پاکستان ایک بہترین ملک بنے گا،، پاکستان میں کبھی جمہوریت آئی ہی نہیں ہے،آنے والے دنوں میں آپ ایک تبدیلی دیکھیں گے ۔

جن ملکوں میں قانون کی بالا دستی نہیں ہوتی وہ ملک کبھی ترقی نہیں کرتا۔اگر اپنے پرائم منسٹر کی اوقات دیکھنی ہے تو ترکی دورے کی تصویر دیکھ لیں۔ ترکی دورے میں شاہد خاقان عباسی کے ساتھ شہباز شریف ہے۔شہباز شریف طیب اردگان سے مل رہا ہے جب کہ وزیر اعظم ان کا باڈی گارڈ بنا سائیڈ پر کھڑا ہے ۔ یہ پاکستان میں ڈیفائننگ مومنٹ ہے جب رول آف لا ہوتاہے تو ملک میں حقیقی جمہوریت ہوتی ہے، پاکستان حقیقی جمہوریت کی طرف بڑھ رہا ہے۔

عمران خان نے کہا قانون کی بالادستی نہ ہو تو ملک ترقی نہیں کرتا۔ہار مارنے والا انسان اپنے۔مقصد سے پیچھے ہٹ جاتا ہے۔ اللہ نے انسانوں کو دنیا میں انصاف کرنے کے لیے دنیامیں بھیجا ۔جس معاشرے مِیں انصاف نہیں ہوتا وہ معاشرہ کبھی ترقی نہیں کرتا ۔جس معاشرے میں انصاف نہیں ملتا ،انسانوں پر ظلم ہوتا ہے وہ پستی کی راہوں پر گامزن ہوجاتا ہے ہر معاشرہ انصاف کی بنیادوں پر کھڑا ہوتا ہے۔

حضرت علی کا قول ہے کہ کفر کا نظام چل جائے گا لیکن ظلم ونا انصافی کا نظام نہیں چلتا۔وکلا نے ہمیشہ انصاف کے لیے جدوجہد کی،جس معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا وہاں طاقتورکیلئے الگ اورغریب کے لئے الگ قانون ہوتاہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جب کراچی بار میں وکلا سے خطاب کرنے پہنچے تو انہیں جناح کیپ پہنائی گئی،عمران خان جناح کیپ پہن کر مسکراتے رہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات