طلباء اور نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان
70فیصد پاکستانی 35سال کی عمر سے کم ہیں اگران پر توجہ دی جائے تو یہ اس پاکستان کو عظیم ملک بنا سکتے ہیں، اقراء یونیورسٹی میں طلباء سے خطاب
جمعرات 14 دسمبر 2017 22:08
(جاری ہے)
قائد اعظم نے پاکستان بنانے کا بڑا خواب دیکھا اور اسے حاصل کیا ۔
قائد اعظم ایک بڑی سوچ کا مالک تھے یہی وجہ ہے کہ دنیاانہیں ہمیشہ یاد رکھے گی ۔ مجھے یقین ہے کہ پاکستان ایک دن دنیا کے عظیم ممالک میں شامل ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کو اب تک یہ نہیں پتہ کہ اسے کیوں نکالا ہے۔ ملک میں ٹرینڈ بن چکا ہے کہ جو اس ملک میں کرپشن کرنے والوں کی نشاندہی کرتا ہے اسے الٹا گالیاں دی جاتی ہیں۔میں کرپشن کے خلاف بات کروں گا تو اسے گالی قرار دیا جائے گا۔ اچھے مقصد کے لئے ہمیشہ جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔ یہ باتیں انہوں نے نارتھ کراچی میں اقراء یونیورسٹی میں طلباء سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ چیئرمین عمران خان نے مزید کہا کہ کبھی بھی اچھے مقصدر کو آسانی سے حاصل نہیں کیا جاسکتا۔ جب ہم کسی مشکل وقت سے گزرتے ہیں تو اللہ ہمیں مزید طاقت دیتا ہے مزید مشکلات کا سامنا کرنے کے لئے۔انہوں نے مزید کہا کہ 300ارب روپے کی منی لانڈرنگ کرنے والوں پر ایوان میں گل پاشی کی جاتی ہے ، یہ ہمارے ملک کی پستی کی مثال ہے۔ عزت اور ذلت صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ اچھے مقصد کے لئے ہمیشہ جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔ کبھی بھی اچھے مقصدر کو آسانی سے حاصل نہیں کیا جاسکتا۔ جب ہم کسی مشکل وقت سے گزرتے ہیں تو اللہ ہمیں مزید طاقت دیتا ہے مزید مشکلات کا سامنا کرنے کے لئے۔دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی قومی متحد ہوتی ہیں وہ کسی بھی مشکل کا سامنا کر سکتی ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.