اقوام متحدہ میں شکست کے باوجود بیت المقدس کے بارے میں ٹرمپ کا ہٹ دھرمی نہ چھوڑناتکبر ، غرور کی مثال ہے‘محمد ادریس
مہذب دنیا کو امریکہ کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانا ،اقوام متحدہ کو اپنے وجود کو قائم رکھنے کیلئے کشمیر فلسطین اور برما پر اپنی قرار دادوں پر عمل کرانا ہوگا پوری دنیا کی مخالفت کے باوجود امریکہ اور اسرائیل بدمعاشی سے باز نہ آئے تو اقوام متحدہ کا ادارہ اپنے قیام کا جواز کھو دے گا‘نائب امیر جماعت اسلامی
جمعہ 22 دسمبر 2017 19:33
(جاری ہے)
ان خیالا ت کا اظہارانہوں نے جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حافظ محمد ادریس نے کہا کہ اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے اور مسلمانوں کو انتہا پسند کہنے والوں کے چہرے کو دنیا خوب پہچان گئی ہے ،اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ امریکہ ہے جس نے آج تک کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے عالمی برادری کی قرار دادوں پر عمل درآمد نہیں ہونے دیا اور بھارت کی سرپرستی کرتا رہا ،انہوں نے کہا کہ امریکہ نے دہشت گردی کے نام پر عراق ،افغانستان میں لاکھوں مسلمانوں کا قتل عام کیا اور دوسری طرف بھارت اور اسرائیل نے کشمیر اور فلسطین میںظلم و جبر اور قتل و غارت گری کا بازار گرم کررکھا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عالمی امن کیلئے فلسطین اور کشمیر کے مسائل حل کرنا ضروری ہے اور عالمی برادری کو اقوام متحدہ میں پاس کردہ اپنی قرار داد پر ہر صورت عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا تاکہ امریکہ کی عالمی غنڈہ گردی کا خاتمہ ہوسکے ۔حافظ محمد ادریس نے کہا کہ اب عالم اسلام کے ان حکمرانوں کو بھی غلامانہ رویہ چھوڑ کر امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر پوری جرأت سے قرار داد پر عمل درآمد کروانا چاہئے ،اسلامی ممالک کو مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا اور متحد ہوکر امریکہ کا مقابلہ کرنا ہوگا۔حافظ محمد ادریس نے کہا کہ امریکی لابی ملک کو سیکولر ازم اور لبرل ازم کے اندھیروں میں دھکیلنا چاہتی ہے ،لیکن گمراہ کن ایجنڈے کی تکمیل میں اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔ قرآن و سنت پر پختہ ایمان رکھنے والے پاکستانی عوام امریکی آلہ کاروں کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے ۔ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کیلئے تمام دینی جماعتوں کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی تاکہ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.