گارمنٹس و ہوزری ایکسپورٹرز نے تحفظات سے آگاہ کرنے کیلئے وزیراعظم سے وقت مانگ لیا

اتوار 31 دسمبر 2017 17:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2017ء) گارمنٹس اور ہوزری ایکسپورٹرز نے کاروباری لاگت کم نہ ہونے کے باعث برآمدی ہدف میں ناکامی اور بڑے پیمانے پر بیروزگاری پھیلنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے اپنے تحفظات سے آگاہ کرنے کیلئے وزیراعظم سے ملاقات کاوقت مانگ لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اور پاکستان ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ملاقات کیلئے مراسلہ لکھا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :