گورنر سندھ کا میجر عزیز بھٹی شہیدؒ کے یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت

جمعہ 12 ستمبر 2025 22:05

گورنر سندھ کا میجر عزیز بھٹی شہیدؒ کے یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے 1965 کی جنگ کے عظیم ہیرو، نشانِ حیدر میجر عزیز بھٹی شہیدؒ کے یومِ شہادت پر دلی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی جرات، بہادری اور بے مثال قربانی پوری قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ میجر عزیز بھٹی شہیدؒ نے دشمن کے سامنے سینہ سپر ہو کر وطنِ عزیز کا دفاع مضبوط کیا، اور اُن کی قربانی نے پاکستان کی تاریخ میں ایک ناقابلِ فراموش باب رقم کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ قوم اپنے ہیروز کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، کیونکہ یہی جانباز ہمارے لیے فخر اور حوصلے کا باعث ہیں۔