عمران نجومیوں کے کہنے پر چل رہا ہے ،ْ دماغی طور پر ڈسٹرب ہے ،ْ تبصرہ نہیں
کرسکتا‘ خورشید شاہ عمران کو جھوٹ کے سوا کچھ نہیں آتا‘ ٹرمپ کے بیان پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا چاہئے‘ ٹرمپ نے 33بلین ڈالر کی بات کرکے چھوٹا پن دکھایا ہے‘ این آر او ہوتا ہے تو عدالتوں کو تالے لگا دینے چاہئیں ،ْاپوزیشن لیڈر کی میڈیا سے بات چیت
منگل 2 جنوری 2018 23:08
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بڑی قیمت ادا کی ہے ،ْ 1979 میں افغان جنگ میں پاکستان کو جھونکا گیا ضیاء الحق کے دور میں امریکہ کو سہولیات دی گئیں۔
نائن الیون کے بعد ڈو مور کا مسئلہ ہوا کہا گیا کہ ہمارے ساتھ تعاون نہ کیا گیا تو آپ کو بہت بڑا پیغام دیں گے۔ مشرف کے دور میں امریکہ کے مطالبے کو مانا گیا دنیا کا دہشت گرد پاکستان میں لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ تو کیا سارا امریکہ بھی پاکستانیوں کی قربانیوں کی قیمت ادا نہیں کرسکتا۔ ٹرمپ کے بولنے کے ذمہ دار ہماری حکومت ہے۔ پہلے دن سے ہم وزیر خارجہ لگانے کی بات کرتے تھے وقت نے ثابت کیا کہ ہمارا وہ مطالبہ بہت اہمیت رکھتا تھا۔ ٹرمپ نے 33بلین ڈالر کی بات کرکے چھوٹا پن دکھایا ہے۔ سرجیکل سٹرائیک اگر ہوتی ہے تو پاکستان کو منہ توڑ جواب دینا چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نجومیوں کے کہنے پر چل رہا ہے وہ دماغی طور پر ڈسٹرب ہے اس پر تبصرہ نہیں کرسکتا اس کو جھوٹ کے سوا کچھ نہیں آتا ،ْیو ٹرن خان میرے اوپر مقدمات ہیں تو سامنے لائو خود مقدموں میں پھنسا ہوا ہے ضمانتیں کرواتا پھر رہا ہے میری زندگی کے پچاس سال سیاست میں گزرے ہیں میں عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں کہ اگر کوئی مقدمات میرے اوپر ہیں تو پارلیمنٹ میں لائو اور اگر تم پارلیمنٹ سے نفرت کرتے ہو تو پارلیمنٹ سے باہر لائو۔ این آر او کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے بارے میں خورشید شاہ نے کہا کہ این آر او ہوتا ہے تو عدالتوں کو تالے لگا دینے چاہئیں انہوںنے سوال کیا کہ کیا عدالتیں صرف غریبوں کے لئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.