
ہلدی کی گولیاں کھا کر برطانوی عورت نے خون کے کینسر شکست دے دی
امین اکبر
جمعرات 4 جنوری 2018
23:29

ایک برطانوی خاتون نے کینسر سے 5 سالوں تک جنگ لڑی لیکن اسے علاج میں کامیابی نہ ملی۔ بالآخر اسے کامیابی ملی تو ہلدی کی گولیاں کھا کر ملی۔
67سالہ ڈینیک فرگوسن وہ پہلی معلوم خاتون ہیں جو مسالے سے بنی گولیاں کھا کر ٹھیک ہوئی ہیں۔ گولیاں کھانے کے دوران انہوں نے روایتی طریقہ علاج کو خیر باد کہہ دیا تھا۔
شمالی لندن سے تعلق رکھنے والی مسز فرگوسن کی تین بار کیموتھراپی اور چار سٹیم سیلز ٹرانسپلانٹ ہوئے لیکن علاج میں کامیابی نہیں ہوئی۔
مسز فرگوسن فنکاروں کے کام کو فروخت کرنے کے لیے ایک غیر تجارتی ادارہ ہیڈن آرٹ(Hidden Art) چلاتی ہیں۔اُن کا کہنا ہے کہ ہلدی میں پایا جانے والا curcumin (زرد رنگ کا بلوری مرکب) ان کے علاج کی وجہ بنا۔
علاج کے لیے مسز فرگوسن نے کئی سالوں تک ہرروز 8 گرام کی ہلدی کی گولی کھائی ہے، جس کے نتائج نے اب ڈاکٹروں کو حیران کر دیا ہے۔
(جاری ہے)
برٹش میڈیکل جرنل کیس رپورٹس میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق کینسر جیسی بیماریوں میں یہ پہلا مشاہدہ ہے جس میں curcumin نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
ایسی گولیاں جن میں curcumin کی زیادہ مقدار ہو،اُن کی قیمت 50 پاؤنڈ ہوتی ہے اور یہ 10 دنوں تک کھائی جا سکتی ہیں جبکہ باورچی خانے میں عام استعمال ہونے والی ہلدی سے کینسر کا علاج ممکن نہیں کیونکہ اس میں صرف 2 فیصد curcumin ہوتا ہے۔
ماہرین پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ ایشیائی کھانوں میں استعمال ہونے والی ہلدی الزائمر، دل کی بیماریوں اور ڈپریشن سے حفاظت کرتی ہے۔
چونکہ ہلدی سے علاج کے بڑے پیمانے پر تجربات نہیں ہوئے، اس لیے اسے ادویات کے طور پر تجویز نہیں کیا جاتا۔

مزید عجیب و غریب خبریں
-
برطانوی خاتون کی پُراسرارموت، دل غائب ہونے کا انکشاف
-
بہار میں انوکھا واقعہ، دلہا شادی کے منڈپ سے اغوا
-
صرف 0.103 سیکنڈ ‘روبوٹ نے کم ترین وقت میں روبک کیوب حل کرکے نیا ریکارڈ قائم کرلیا
-
امریکی خاتون نے 25 منٹ تک بالوں سے لٹک کر دس سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
-
برطانوی شہری نے فائرفائٹرزکو ’اِن-ایکشن‘ دیکھنے کیلئے اپنے گھرکو آگ لگادی
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.