شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی اور امریکن انسٹیٹیوٹ آف پاکستان سٹڈیز کے مابین معاہدے پر دستخط

ہفتہ 6 جنوری 2018 22:21

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2018ء) شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور اور امریکن انسٹیٹیوٹ آف پاکستان سٹڈیز کے مابین مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ اور امریکن انسٹیٹیوٹ کی صدر ڈاکٹر فرحت حق نے معاہدے پر دستخط کئے۔ یادداشت کے تحت امریکی ادارہ ،ویمن یونیورسٹی کو سینئر فیکلٹی ارکان کی خدمات فراہم کرنے کے علاوہ یہاں پر مختلف تربیتی پروگرامز کا انعقاد بھی کرے گا۔