پی پی 20چکوال میں مسلم لیگ ن کی کامیابی نے ثابت کر دیا کہ عوام آج بھی نواز شریف کے ساتھ ہیںمخالفین جتنی سازشیں کر لیں مسلم لیگ ن2018کے الیکشن میں اکثریت حاصل کر کے دوبارہ حکومت بنائے گی

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیرحلقہ نکیال کے صدر سردارمنیرحسین اور صدر حلقہ کھوئیرٹہ راجہ عقیل احمد خان کی بات چیت

جمعرات 11 جنوری 2018 15:15

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیرحلقہ نکیال کے صدر سردارمنیرحسین اور صدر حلقہ کھوئیرٹہ راجہ عقیل احمد خان نے کہا کہ حلقہ پی پی 20چکوال میں مسلم لیگ ن کی کامیابی نے ثابت کر دیا کہ عوام آج بھی میاں نواز شریف کے ساتھ ہیںمخالفین جتنی سازشیں کر لیں مسلم لیگ ن2018کے الیکشن میں اکثریت حاصل کر کے دوبارہ حکومت بنائے گی پاکستان کے عوام سیاسی لحاظ سے انتہائی باشعور ہو چکے ہیں اور کسی قسم کے پروپیگنڈے کو ملحوظ خاطر میں لائے بغیر اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیںمیاں محمد نواز شریف قائد اعظم کے پاکستان کے ضامن ہیں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے مسلم لیگی کارکنان کو ایڈجسٹ کر کے کارکنان کے دل جیت لیے ہیں حکومت آزاد کشمیر کی سمت درست ہے اور کارکنان کی عزت نفس کا پوراخیال رکھا جاتا ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان ایک عوامی ویژن کے حامل وزیر اعظم ہیں جہنوں نے کارکنان کے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے حقیقی کارکنان کو عہدوں پر تعینات کیا ہے مسلم لیگ ن میاںمحمدنوازشریف کے ویژن کے مطابق 2018کے الیکشن میںسرخروہوگی سازشی عناصرمیاںمحمدنوازشریف کوعوام کے دلوںسے نہیںنکال سکتے پاکستان کامستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے پاکستان مسلم لیگ ن ایک سیسہ پلائی دیوارکی طرح متحدومنظم ہے پاکستان مسلم لیگ ن نے تعمیروترقی کے کاموںکواولیت دے کرعوامی مفادات کوہمیشہ مقدم رکھاہی* مسلم لیگ ن کے کارکن اور پاکستانی عوام قائد اعظم کے پاکستان کی محافظ ہے مسلم لیگ ن آزادکشمیرکی حکومت نے غیرترقیاتی اخراجات کم کرکے عوام کے بنیادی مسائل کم کئے ان خیالات کااظہارانہوںنے پارٹی کارکنون سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حکومت آزادکشمیرکی کارکردگی عوام کے سامنے ہے ن لیگ کی حکومت نے الیکشن میںعوام سے جو وعدے کیے تھے وہ پورے ہو ر ہے ہیں آج پورے آزادکشمیرمیںبلاتخصیص تعمیراتی کام ہورہے ہیںسڑکات،صحت،تعلیم ودیگرشعبوںمیںبہتری واصلاحات کاعمل تیزی سے جاری ہے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان میاںمحمدنوازشریف کے تعمیروترقی کے ویژن کوعملی جامہ پہناتے ہوئے آزادکشمیرکوماڈل وترقی یافتہ بنانے کے لیے پرعزم ہیںانہوںنے کہاکہ ن لیگ کی حکومت سے قبل آزادکشمیرمیںہرطرف افراتفری،کرپشن،میرٹ کی پامالی اوربرادری ازم کافروغ تھالیکن ن لیگ کی حکومت نے برابری اورمیرٹ کومدنظررکھتے ہوئے این ٹی ایس کانفاذ کیاتاکہ عام پڑھے لکھے نوجوان کوبھی سرکاری ملازمت مل سکے آزادکشمیرکی خستہ حال سڑکوںکی ری کنڈیشنگ کاکام شروع ہے عوام کوسفری سہولیات صحت وتعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر ضروریات زندگی کی کمی کوپوراکرنے اورعوام کی فلاح وبہبودکے لیے موجودہ حکومت نے ضروری اقدامات اٹھائے ہیں آج پورے آزادکشمیرکے اندرسکولز،سڑکات،صحت کے منصوبوںپرتیزی سے کام جاری ہے جن کی تکمیل سے عوام کو ریلف ملے گا ۔