میری ذات ۔۔۔زینب کا آخری ہوم ورک پڑھنے والی ہر آنکھ کو اشک بار

میں ایک لڑکی ہوں۔۔۔۔میرا نام زینب ہے۔۔۔۔مجھے آم بہت پسند ہیں

جمعرات 11 جنوری 2018 17:19

میری ذات ۔۔۔زینب کا آخری ہوم ورک پڑھنے والی ہر آنکھ کو اشک بار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2018ء) میں ایک لڑکی ہوں، میرا نام زینب ہے۔قصور میں زیادتی کے بعد بہیمانہ انداز میں قتل ہونے والی 7 سالہ زینب کی اسکول کی کاپی پر لکھی تحریروں نے پڑھنے والی ہر آنکھ کو اشک بار کردیا۔تفصیلات کے مطابق ننھی زینب کو آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کردیا گیا ہے ۔ننھی زینب کی کتابیں اور کاپیاں اسی طرح اس کے بیگ میں موجود ہیں، جن پر 4 جنوری تک کا ہوم ورک موجود ہے۔

(جاری ہے)

یہ وہی روز ہے جب زینب اغواء ہوئی اور پھر کبھی لوٹ کر گھر واپس نہ آئی۔زینب کی اسکول کی کاپیوں پر لکھی تحریروں نے پڑھنے والی ہر آنکھ کو اشک بار کردیا۔اردو کے ہوم ورک میں زینب نے ’’ میری ذات ‘‘ پر ایک مضمون میں اپنا تعارف کراتے ہوئے لکھاکہ میں ایک لڑکی ہوں، میرا نام زینب ہے،میرے والد کا نام امین ہے، میری عمر سات سال ہے ، میں قصور میں رہتی ہوں ، میں اول جماعت میں پڑھتی ہوں ، میں الفاروق سکول میں پڑھتی ہوں ، مجھے آم بہت پسند ہیں۔اسی مضمون سے ہمیں پتہ چلا کہ زینب کو آم بہت پسند تھے۔

متعلقہ عنوان :