Live Updates

5 ممالک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا

سعودی عرب سمیت 4 اسلامی ممالک اور ایک غیر مسلم ملک میں عید الاضحٰی 6 جون کو منائی جائے گی

muhammad ali محمد علی منگل 27 مئی 2025 22:13

5 ممالک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2025ء) 5 ممالک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سمیت 4 اسلامی ممالک اور ایک غیر مسلم ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا۔ سب سے پہلے انڈونیشیا میں ذی الحج کا چاند نظر آیا، جبکہ عمان خلیجی ممالک میں پہلا ملک ہے جہاں ذی الحج 1446 ہجری کا چاند نظر آیا، جس کے بعد سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور آسٹریلیا میں بھی ذی الحج کا چاند نظر آ گیا۔

یوں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، انڈونیشیا، آسٹریلیا اور عمان میں یکم ذی الحج 1446 ہجری 28 مئی کو ہو گی جبکہ عید الاضحٰی 6 جون کو منائی جائے گی۔ جبکہ ذی الحج کے چاند کی تصویر بھی جاری کر دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے فلکیاتی ماہرین کی جانب سے سائنسی آلات کی مدد سے ذی الحج کے چاند کی تصویر حاصل کی گئی۔

(جاری ہے)



دوسری جانب پاکستان میں بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ذی الحج کے چاند کی رویت سے متعلق اعلان کر دیا ہے۔

چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کو ملک کے کسی علاقے سے ذی الحج کے چاند کی کوئی مصدقہ شہادت موصول نہ ہوئی، لہذا ملک میں یکم ذی الحج 29 مئی بروز جمعرات جبکہ عید الاضحٰی 7 جون بروز ہفتہ کو ہو گی۔ ملائیشیا، برونائی دارالسلام کے علاوہ جاپان میں بھی عید قربان کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔ جاپان میں دنیا میں سب سے پہلے عید الاضحٰی 1446 ہجری کی تاریخ کا اعلان کیا گیا۔

جاپان کی رویت ہلال کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق جاپان میں آج چاند نظر نہیں آیا، لہذا جاپان میں یکم ذی الحج 29 مئی بروز جمعرات جبکہ عید الاضحٰی 7 جون بروز ہفتہ کو ہو گی۔ ملائیشیا اور برونائی دارالسلام میں اعلان کیا گیا ہے کہ ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، لہذا ان ممالک میں عید الاضحٰی 7 جون بروز ہفتہ کو ہو گی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات