Live Updates

خلیجی ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا

عمان میں ذی الحج 1446 ہجری کا چاند نظر آ جانے کا اعلان، سلطنت میں عید الاضحٰی 6 جون کو منائی جائے گی

muhammad ali محمد علی منگل 27 مئی 2025 20:43

خلیجی ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا
عمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2025ء) خلیجی ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق عمان خلیجی ممالک میں پہلا ملک ہے جہاں ذی الحج 1446 ہجری کا چاند نظر آ گیا۔ سلطنت میں عید الاضحٰی 6 جون کو منائی جائے گی۔ جبکہ پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کو ملک کے کسی علاقے سے ذی الحج کے چاند کی کوئی مصدقہ شہادت موصول نہ ہوئی، لہذا ملک میں یکم ذی الحج 29 مئی بروز جمعرات جبکہ عید الاضحٰی 7 جون بروز ہفتہ کو ہو گی۔

عمان اور پاکستان سے پہلے 3 اسلامی ممالک نے عید الاضحٰی کی تاریخ کا اعلان کیا، انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی دارالسلام کے علاوہ جاپان میں بھی عید قربان کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔ انڈونیشیا میں دنیا میں سب سے پہلے ذی الحج 1446 ہجری کا چاند نظر آیا۔

(جاری ہے)

انڈونیشیا میں عید الاضحٰی 6 جون بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔ جبکہ جاپان میں دنیا میں سب سے پہلے عید الاضحٰی 1446 ہجری کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔

جاپان کی رویت ہلال کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق جاپان میں آج چاند نظر نہیں آیا، لہذا جاپان میں یکم ذی الحج 29 مئی بروز جمعرات جبکہ عید الاضحٰی 7 جون بروز ہفتہ کو ہو گی۔ ملائیشیا اور برونائی دارالسلام میں اعلان کیا گیا ہے کہ ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، لہذا ان ممالک میں عید الاضحٰی 7 جون بروز ہفتہ کو ہو گی۔ دوسری جانب ماہر فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہونے کے امکانات ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں حج 5 جون ،عید 6 جون کو ہونے کے امکان ہیں، سعودی عرب میں 27 مئی کو ٹیلی سکوپ سے چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔ عیدالاضحیٰ کا چاند ملک بھر میں 28 مئی کو نظر آنے کے واضح امکانات ہیں جبکہ 27 مئی کو پاکستان میں چاند نظر آنے کے امکانات نہیں،آج غروب آفتاب کے وقت ملک بھر میں چاند کی عمر 11 گھنٹے ہوگی۔ جبکہ 28 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زائد ہوگی۔

جبکہ متحدہ عرب امارات کے معروف ماہر فلکیات نے یکم ذی الحج اور عید الاضحٰی کی ممکنہ تاریخیں بتا دیں۔ ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے سربراہ ابراہیم الجروان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خلیجی ممالک میں ذی الحجہ کے آغاز کا ہلال کا چاند 27 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے جس سے 28 مئی کو اسلامی مہینے کا پہلا دن ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب سمیت کئی اسلامی ممالک میں 6 جون بروز جمعہ کو عید الاضحٰی ہونے کا امکان ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات