Live Updates

پاکستان نے انڈیا کے ساتھ جو کچھ کردکھایا ہے وہ 10فیصد بھی نہیں ہے

میرے اندازہ ہے کہ انڈیا دفاعی سطح پر 10سے 15سال تک کھڑا ہونے کے قابل نہیں رہا، پاکستان دفا ع میں اب ففتھ جنریشن صلاحیت کے اوپر پہنچ رہا ہے۔ لیفٹیننٹ کرنل ر احمد ندیم قادری کی اردپوائنٹ ڈیجیٹل میں گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 27 مئی 2025 22:49

پاکستان نے انڈیا کے ساتھ جو کچھ کردکھایا ہے وہ 10فیصد بھی نہیں ہے
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 27 مئی 2025ء ) لیفٹیننٹ کرنل ر سید احمد ندیم قادری نے کہا ہے کہ پاکستان نے انڈیا کے ساتھ جو کچھ کردکھایا ہے وہ 10فیصد بھی نہیں ہے،میرے اندازہ ہے کہ انڈیا دفاعی سطح پر 10سے 15 سال تک کھڑا ہونے کے قابل نہیں رہا، پاکستان دفا ع میں اب ففتھ جنریشن صلاحیت کے اوپر پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے اردوپوائنٹ ڈیجیٹل کے پروگرام میں اینکر، ایڈیٹر رپورٹنگ محمد ثناء اللہ ناگرہ کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برصغیر پاک وہند میں کشمیر ایشو کی وجہ سے پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے تعلقات ہمیشہ سے خراب رہے ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات تب تک ٹھیک نہیں ہوسکتے جب تک مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل نہیں ہوجاتا، اسی وجہ سے 1965 اور 1971 میں ہماری انڈیا کے ساتھ کھلی جنگ ہوئی، پھر کارگل کا چھوٹا سا معرکہ ہوا ، انڈیا نے ہمیشہ مختلف مواقعوں پر پاکستان پر دباؤ ڈالنے کیلئے اپنی افواج کو پاکستان کے بارڈر پر لاتا رہا۔

(جاری ہے)

پاکستان ہمیشہ ایک پرامن طریقے سے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرتا رہا۔ 
Invalid url
حال ہی میں پہلگام کا جو واقعہ ہوا، یہ بھی ایک سوچا سمجھا واقعہ تھا جس کو انڈیا کی سرکاری دہشتگردی کہا جاتا ہیپوری دنیا کو پتا ہے کہ پہلگام، واقعے کے 10منٹ کے اندر ایف آئی آر درج ہوجاتی ہے ، جبکہ انڈین حکمرانوں نے کہا کہ واقعے کی ابھی انکوائری جاری ہے، اس کا مطلب انکوائری کے بغیر ہی ہم پر الزام لگا دیا گیا۔

اسی کی آڑ میں کشیدگی شروع کردی۔انہوں نے کہا کہ انڈیا نے جو سب غلط کام کیا، انڈیا کے 84کے قریب طیارے جبکہ اس سے آدھے کے قریب طیارے ہمارے فضا میں موجود رہے، دوسری عالمی جنگ کے بعد یہ سب سے بڑی ڈاگ فائیٹ تھی۔ انڈیا کے پاس رافیل طیارہ 4.5 جنریشن طیارہ تھا، ہمیں جو برتری تھی وہ یہ تھی کہ مثلاانڈیا کے پاس میزائلوں کی رینج 200 کلومیٹر تھی جبکہ ہمارے پاس پی ایل 15میزائل استعمال کیا جس کی رینج 250 کلومیٹر تھی۔

50 کلومیٹر کا ہمیں برتری حاصل تھی جس کی وجہ سے انڈین طیارے آگے نہیں آپارہے تھے۔ انہی میزائل کو استعمال کرکے ہم نے انڈیا کے 6 طیارے مار گرائے۔ اس طرح 6طیارے گرانا ، پھر دنیا میں پاک فضائیہ پہلی ہے جس نے رافیل کو مار گرایا۔ اسی طرح ایس 400 ریڈار سسٹم کو تباہ کیا گیا۔ یہ شام ، روس اور یوکرین کی جنگ میں بھی یہ ریڈار سسٹم استعمال ہوا ہے ہم نے اس کو بھی تباہ کردیا ہے۔ کرنل ر ندیم قادری نے بتایا کہ پاکستان نے انڈیا کے ساتھ جو کچھ کردکھایا ہے وہ 10فیصد بھی نہیں ہے۔میرے اندازے کے مطابق انڈیا آئندہ 10سے 15سال تک کھڑا ہونے کے قابل نہیں رہا۔ جبکہ پاکستان اب ففتھ جنریشن کے اوپر پہنچ رہا ہے۔ 
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات