مکہ میں رہائشی عمارت میں آ گ بھڑک اُٹھی

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 15 جنوری 2018 09:14

مکہ میں رہائشی عمارت میں آ گ بھڑک اُٹھی
مکہ مکرمہ  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جنوری2018ء)  مقامی ذرائع اردو نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کے ماتحت سیکیورٹی آپریشن نیشنل سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ مکہ مکرمہ کی ایک عمارت سے آگ لگ جانے پر 260مکینوں کو بحفاظت منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

سینٹر نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایئرکنڈیشن میں شارٹ سرکٹ پر عمارت کے ایک کمرے میں آگ لگ گئی تھی۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر 260مکینوں کو عمارت سے بحفاظت دوسری جگہ منتقل کردیا گیا۔ کوئی مکین زخمی یا متاثر نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :