پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات خصوصی اہمیت کے حامل ، تجارتی حجم کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، ممنون حسین
دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کے درمیان ملاقاتوں کے جاری رہنے سے سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھلیں گی ،عوام اور حکومتی سطح پر تعلقات کو فروغ ملے گا،پاکستان سعودی عرب کے وژن 2030 کی پالیسی بڑی اہمیت کی حامل ہے، صدر مملکت کی سعودی وزیر تجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد الکسابی کی قیادت میں وفد سے گفتگو
بدھ 17 جنوری 2018 18:51
(جاری ہے)
یہ اعلیٰ سطحی وفد پاک سعودی مشترکہ وزارتی کمیشن کے گیارہویں اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کے دورے پر ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات خصوصی اہمیت کے حامل ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان اعتماد اور محبت کا شاندار رشتہ قائم ہے جو دیگر دنیا کے لیے مثال کی حیثیت رکھتا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان زندگی کے مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے جس میں اضافے کیلئے مسلسل کام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کم ہے جسے مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رہنا چاہے۔ اس سے سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھلیں گی اور دونوں ممالک کے عوام اور حکومتی سطح پر تعلقات کو فروغ ملے گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے وژن 2030 کی پالیسی بڑی اہمیت کی حامل ہے اور یہ سعودی عرب کی معیشت کو مستقبل میں مزید مستحکم کرنے میں بڑا اہم کردار ادا کرے گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لحاظ سے بہترین ملک ہے۔سعودی سرمایہ کار توانائی، تعمیرات اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری سے استفادہ کر سکتے ہیں۔صدر مملکت نے اپنے گزشتہ سعودی عرب کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دورے میں سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات ہوئی تھی جس میں دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی جو بہت مفید رہی۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب میں اس وقت تقریباً 26 لاکھ پاکستانی رہائش پذیر ہیں اور وہ سعودی عرب کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ پاکستانیسعودی عرب کی معاشی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے خادم الحرمین شریفین سلمان بن عبدالعزیز السعود کا پاکستانی کمیونٹی کا خیال رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔ سعودی عرب کے وزیر تجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد الکسابی نے بتا یا کہ کونسل کے اجلاس میں بہت اہم فیصلے ہوئے ہیں جو دور رس اثرات کے حامل ہوں گے۔مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.