تمام سیاسی جماعتیں حصول انصاف کیلئے یکجان ہیں،چودھری پرویزالٰہی
شہبازشریف جعلی مقابلوں میں لوگوں کو مروانے، ہسپتالوں میں موت بانٹنے کے ذمہ دار، پرامن مظاہرین کو سیدھی گولیاں مارنے کا رواج ڈالا، پنجاب کا بیڑا غرق کیا، علاج نہ امن و امان کل بھوشن کو بچانے والا مودی کا یار نوازشریف سازش کہہ کر منتخب ارکان کی توہین نہ کرے، بلوچستان میں ہمارا وزیراعلیٰ جمہوری تبدیلی ہے ، سابق وزیر اعلی پنجاب کا عوامی تحریک کے جلسے سے خطاب
بدھ 17 جنوری 2018 22:55
(جاری ہے)
انہوں نے تمام جماعتوں کو مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے یہ شعر پڑھا، ’’گفتگو سے، نہ شاعری سے جائے گا… عصا اٹھائو کہ فرعون اسی سے جائے گا‘‘۔
طارق بشیر چیمہ، سینیٹر کامل علی آغا، محمد بشارت راجہ، چودھری ظہیرالدین، سردار وقاص موکل اور دیگر پارٹی رہنمائوں و کارکنوں کی بہت بڑی تعداد کی قیادت کرتے ہوئے وہ مسلم لیگ ہائوس سے جلسہ گاہ پہنچے تو ڈاکٹر طاہرالقادری اور دیگر رہنمائوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، ان کے حق میں اور پنجاب حکومت استعفیٰ دو، شہدا کا قصاص لے کر رہیں گے کے نعرے لگائے گئے۔ جلسہ گاہ میں چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کے تصاویر والے بہت سے بینر بھی آویزاں تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ لاہور سے چلنے والی دیگر تحریکوں کی طرح یہ بھی کامیاب ہو گی، ہر پارٹی کا الگ نظریہ ہے لیکن مقصد ایک ہے، سب ایک نقطے پر جمع ہیں، شریف حکمران اللہ کی پکڑ میں ہے، انہوں نے باقی ملک کی طرح بلوچستان کیلئے کیا کیا ان کی نااہلی، ان کے تکبر، فرعونیت کی وجہ سے ان کی پارٹی کے لوگ ہی چھوڑ گئے، شہبازشریف پنجاب میں 10 سال سے موت کی سیاست کا کھیل کھیل رہے ہیں، پولیس کو ذاتی غلام بنا رکھا ہے، اس لیے عوام حکمرانوں کو نہیں بلکہ آرمی چیف اور چیف جسٹس کو دادرسی اور انصاف کیلئے پکارتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج استعفیٰ دینے کی مہلت ختم ہو گئی اب محفوظ راستہ نہیں دیا جائے گا، بلوچستان میں اب آپ کی اتحادی پارٹی کی حکومت ہے، اب ہم سب نے مل کر پنجاب میں شہبازشریف کو گھر بھیجنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے روز منہاج القرآن میں جو مناظر دیکھے وہ کبھی نہیں بھول سکتا، اسی دن سے پاکستان مسلم لیگ ان مظلوموں کے لواحقین کو انصاف دلانے کیلئے طاہر القادری صاحب کے ساتھ کھڑی ہے اور انشاء اللہ ان کے ساتھ مل کر سانحہ ماڈل ٹائون کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لے گی، شہبازشریف ماڈل ٹائون، قصور اور دیگر بے گناہ افراد ہی کے قاتل نہیں بلکہ پچھلے دس سال سے وہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں بھی موت بانٹ رہے ہیں، ظلم کی انتہا یہ ہے کہ میو ہسپتال میں 400بیڈ کے سرجیکل ٹاور اور وزیرآباد کارڈیالوجی سمیت جو ہسپتال ہم نے ان کو بنا کر دئیے انہوں نے میری مخالفت میں وہ بھی نہیں چلنے دئیے۔ انہوں نے تمام جماعتوں کے رہنمائوں اور حاضرین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کی ہٹ دھرمی سے اگر مزید خون خرابہ ہوتا ہے تو ااس کے ذمہ دار بھی صرف اور صرف وہ ہوں گے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہمارے دور میں پنجاب میں لا اینڈ آرڈر کا بجٹ 35 ارب روپے تھا جو اب146 ارب ہے لیکن سنگین وارداتوں سمیت تمام جرائم میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے جن کے قتل ہونے کے پرچے بھی ان کے خلاف کیے جاتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.