مقبوضہ کشمیر،حریت رہنمائوں اور تنظیموں کا گائوکدل قتل عام کے شہداء کو 28 ویں برسی پرشاندار خراج عقیدت
کشمیر میں پیش آنے والے قتل عام کے واقعات کی جگہوں پر یادگاریںقائم کرنے کی اپیل
اتوار 21 جنوری 2018 15:11
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ان کارروائیوں کا مقصد مزاحمتی قیادت کو مرعوب اور ہراساںکرنا ہے۔ترجمان نے کہاکہ ان ہتھکنڈوں سے حریت پسند قیادت کو اپنی مبنی برحق جد وجہد سے دستبردار ہونے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔
پیپلز پولیٹکل فرنٹ کے چیئرمین محمد مصدق عادل نے شہدائے گائو کدل کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ سانحہ کشمیر کی خون آلود تاریخ کا ایک ناقابلِ فراموش باب ہے جو اہل کشمیر کو مدتوں بھارتی فورسزکے مظالم کی یاددلاتا رہے گا۔مصدق عادل نے افسوس کااظہارکیا کہ جمہوریت کاراگ الاپنے والابھارت آ ج تک ان شہداء کے لواحقین کو انصاف دلانے اور قتل عام میں ملوث فورسز اہلکاروں کو سزا دینے میں ناکام رہا۔ حریت رہنما بلال احمد صدیقی نے اپنے بیان میں کہا کہ شہداء کے لیے سب سے بہترین خراج عقیدت یہ ہو گا کہ ہم پورے اخلاص اور یکسوئی کے ساتھ تحریک آزادی کے ساتھ وفاداری کا عہد نبھائیں اور کسی دھونس یا دبائو میں آئے بغیر حصول منزل کی جانب اپنا سفر جاری رکھیں۔حریت رہنمائوں فردوس احمد شاہ،غلام نبی وار اور جموں کشمیر ایمپلائز مومنٹ کے چیئرمین محمد شفیع لون نے بھی شہدائے گائوکدل کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ دریں اثناء گائو کدل قتل عام کی 28ویں برسی کے موقع پر سول سوسائٹی کے ارکان نے پرتاپ پارک سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہو ئے قتل عام میں ملوث بھارتی فورسزکے اہلکاروں کو سزادلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سول سو سائٹی کے ارکان نے کہا کہ 28سال گزر جانے کے باوجود قتل عام میں ملوث فورسز اہلکاروں کے خلاف کو ئی کارروائی نہیں کی گئی اور نہ تحقیقات کا حکم دیا گیا ۔ پروفیسر حمیدہ نعیم نے اس موقع پرعوام سے اپیل کی کہ وہ کشمیر میں پیش آنے والے قتل عام کے واقعات کی جگہوں پر یادگاریںقائم کریں تاکہ آزادی کیلئے دی جانے والی قربانیوں کے شواہد آنے والی نسلوں کیلئے موجود رہیں۔انہوں نے کہاکہ آزادی کا سورج طلوع ہونے کے بعد ہماری آنے والی نسلوں کیلئے یہ ہماری قربانیوں کی یادگاریں ہو ںگی اور انہیں یاد رہے گا کہ ہمارے بزرگوں نے آزادی کیلئے کتنی قربانیاں دی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.