پنجاب یونیورسٹی میں بلوچستان کے طلباء پر تشدد افسوسناک واقعہ ہے،وائس چانسلر

بلوچستان یونیورسٹی جامعات میں اسطرح کے واقعات مشال جیسے واقعات کو جنم دے سکتے ہیں، واقعات کا سدباب کرنے کے لیئے جلد سینئر پروفیسر زکا وفد پنجاب یونیورسٹی بھیجا جائیگا ،ڈاکٹر جاوید اقبال

منگل 23 جنوری 2018 22:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے پنجاب یونیورسٹی میں بلوچستان کے طلباء پر تشدد افسوسناک واقعہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اسطراح کے واقعات نفرت کا باعث بنتے ہیں۔ جامعات میں اسطرح کے واقعات مشال جیسے واقعات کو جنم دے سکتے ہیں۔ ان واقعات کا سدباب کرنے کے لیئے جلد سینئر پروفیسر زکا وفد پنجاب یونیورسٹی بھیجا جائیگا۔

پنجاب یونیورسٹی نے بلوچستان کے بڑے بڑے نام پیدا کیئے ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب یونیورسٹی کے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم کے مواقعے مزید پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ بلوچستان یونیورسٹی لاہور میں جلد اپنے سب کیمپس کا اعلان کریگی اور تمام اکابرین اور سیاسی لیڈر شپ سے مدد کی امید کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بائی چارگی کو فروغ دینا چایئے تاکہ اسطرح کے نا شائسہ اور پر تشدد واقعات کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔ اور جامعہ بلوچستان ماضی کی طرح اپنا کردار ادا کرتے ہوئے تعلیمی ماحول کی باحالی اور بلوچستان کے طلبہ کی سرپرستی کو جاری رکھتے ہوئے اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہی گی۔