سی پیک ’’ایک خطہ ایک سڑک‘‘کا اہم جزو ہے‘

منصوبے کے تحت مواصلات، بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے بڑے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے‘منصوبہ خطے میں اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ اور خوشحالی کا باعث ہو گا، سی پیک سے غیر ملکی برآمدات میں 15فیصد اضافہ ہوا ‘ تیل سے چلنے والے بجلی گھر نئی ٹیکنالوجی سے تبدیل کر رہے ہیں، پاکستان وسط ایشیائی ملکوں کو بندرگاہوں‘ ریلوے اور سڑکوں کے ذریعے رابطے فراہم کر رہا ہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کاعالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ’’ایک سڑک ایک روڈ کے اثرات‘‘کے موضوع پر مباحثہ میں اظہار خیال

بدھ 24 جنوری 2018 15:52

سی پیک ’’ایک خطہ ایک سڑک‘‘کا اہم جزو ہے‘
ڈیووس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سی پیک ’’ایک خطہ ایک سڑک‘‘کا اہم جزو ہے، منصوبے کے تحت مواصلات، بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے بڑے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے،منصوبہ خطے میں اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ اور خوشحالی کا باعث ہو گا، سی پیک سے غیر ملکی برآمدات میں 15فیصد اضافہ ہوا ہے، تیل سے چلنے والے بجلی گھر نئی ٹیکنالوجی سے تبدیل کر رہے ہیں، پاکستان وسط ایشیائی ملکوں کو بندرگاہوں، ریلوے اور سڑکوں کے ذریعے رابطے فراہم کر رہا ہے۔

بدھ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ’’ایک سڑک ایک روڈ کے اثرات‘‘کے موضوع پر مباحثہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک ’’ایک خطہ ایک سڑک‘‘کا اہم جزو ہے، منصوبے کے تحت مواصلات، بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے بڑے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے، منصوبے سے خطے کے ممالک ایک دوسرے سے منسلک ہوں گے، علاقائی روابط کے اس منصوبے سے خطے کے عوام ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ منصوبہ خطے میں اقتصادی سر گرمیوں کے فروغ اور خوشحالی کا باعث ہو گا، ایک سڑک ایک روڈ منصوبے کو پائیدار بنانا ہے، سی پیک سے برآمدات میں 15فیصد اضافہ ہوا ہے، سی پیک منصوبہ خطے میں معاشی استحکام کا اہم جزو ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سی پیک کے تحت ریلوے اور ہوائی اڈوں کو اپ گریڈ کر رہے ہیں، سی پیک منصوبوں میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی پر توجہ ہے، تیل سے چلنے والے بجلی گھر نئی ٹیکنالوجی سے تبدیل کر رہے ہیں، ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات میں پاکستان ذمہ دار ملک کے طور پر سامنے آیا ہے، پاکستان نے ماحول دوست ٹیکنالوجی کو اپنایا ہے، سی پیک کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مساوی مواقع حاصل ہیں، بندرگاہوں، ریلوے اور سڑکوں کے ذریعے پاکستان وسط ایشیائی ملکوں کو رابطے فراہم کر رہا ہے۔