عالمی این جی اوز کے معاملے پر سیاست کی بجائے بحث ہونی چاہیے‘ چوہدری نثار علی خان کی تجویز
بدھ 24 جنوری 2018 16:01
(جاری ہے)
ایوان کا کوئی رکن اس معاملے پر کسی بھی جماعت سے تعلق رکھتا ہو بحث کرائے ہم ریکارڈ پیش کرنے کیلئے تیار ہیں ،ْ آئی این جی اوز کے معاملے پر بحث ہونی چاہیے۔
ہم ان کے خلاف نہیں ہیں‘ میں نے امریکہ میں وزیراعظم کی موجودگی میں کہا کہ امریکی صدر کی سطح پر آئی این جی اوز کے معاملے پر زور کیوں دیا جارہا ہے۔ آئی این جی اوز کے ذریعے کتنی رقم آئی اس کی تفصیلات بھی آنی چاہیے ،ْجان کیری جب دورے پر آئے تو ہم نے کہا کہ ہمارا بھی ایڈیشنل سیکرٹری ملاقات کریگا ،ْ میں نے بطور وزیر ملاقات نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ صرف وزیر تھوڑی دیر کے لئے اجلاس میں آجائیں ،ْامریکی امداد کی چھان بین کی پیپلز پارٹی کے پانچ سالوں کے دوران وزارت داخلہ کو کسی رقم کا ریکارڈ نہیں ملا۔ معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ یہ رقم آئی این جی اوز کے ذریعے آتی ہے ،ْمیں نے آرمی چیف اور دیگر کی موجودگی میں سیکرٹری جان کیری کو یہ بات کہی کہ جن 200 سے زائد ملین ڈالر کی بات کی جارہی ہے وہ ہمیں نہیں دی گئی بلکہ آئی این جی اوز کو دی گئی۔ اس کے بعد وہاں سے مکمل خاموشی ہے ،ْتمام آئی این جی اوز بری نہیں ہیں ،ْوہ اگر قانون کے دائرے میں رہ کر کام کریں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ ان کو گلگت میں کام کرنے کی اجازت ہے تو وہ ہماری حساس تنصیبات کے قریب کام کرتی ہیں۔ یہ پابندی میں نے بطور وزیر داخلہ لگائی تھی۔ ویزہ پالیسی کا غلط استعمال کیا گیا۔ اس کی آڑ میں ایسے ایسے لوگ پاکستان آئے جن کا ریکارڈ وزیر داخلہ نہیں لا سکتے تو میں لائوں گا۔ انہوں نے کہا کہ جب پابندی لگ گئی ہے تو کسی کو اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ملک آمد پر ویزے کے اجراء کی پالیسی دوطرفہ ہونی چاہیے۔ اگر ہمیں کوئی ویزہ دیتا ہے تو ہمیں بھی دینا چاہیے۔ اگر ہمارے وزراء اور پارلیمنٹرین کو سفارت خانوں میں جانا پڑتا ہے تو انہیں بھی جانا چاہی ،ْحکومت اور عہدے آتے جاتے ہیں ہمیں پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے۔ وزارت داخلہ کو اس دور میں بنائی گئی پالیسی کو مدنظر رکھنا چاہیے۔ گزشتہ سالوں خاص کر مشرف دور میں ایسے لوگ پاکستان آئے جو پاکستان کے لئے زہر قاتل تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.